طاقتور ظالموں کے خلاف جہد مسلسل کیلئے ام رباب کی جدوجہد قابل تقلید ہے، علامہ مقصود ڈومکی

23 نومبر, 2021 10:01

شیعیت نیوز: مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان علامہ مقصود علی ڈومکی نے سر زمین سندھ کی بہادر بیٹی ام رباب چانڈیو سے ملاقات کی اور ان سے مختلف امور پر گفتگو کی۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ سندھ کے مختلف اضلاع میں ہونے والے ظلم کے واقعات افسوسناک ہیں۔ مظلوم کو ظلم سہنے کی بجائے ظالم کے مقابل میں قیام کرنا چاہیے۔ معاشرے کے با اثر افراد خود کو قانون سے بالاتر سمجھتے ہیں ایسے ظالم اور بد کردار لوگوں کا منتخب ایوانوں میں پہنچنا ہمارے ملک کا المیہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ کربلا وہ درسگاہ ہے جو ہر دور کے مظلوم کو ظلم و جبر کے خلاف قیام کا راستہ دکھاتی ہے۔ ام رباب سندھ میں ظلم کے خلاف قیام کی علامت بن چکی ہیں۔ طاقتور ظالموں کے خلاف جہد مسلسل کے لئے ام رباب کی جدوجہد قابل تقلید ہے۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان کے نئےپاکستان کے دوہرا معیار، 100 خطرناک طالبان دہشتگردرہا، درجنوں بےگناہ شیعہ مسنگ پرسنز لاپتہ

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ام رباب چانڈیو نے کہا کہ میں نے ظالم کے خلاف قیام اور استقامت کا درس حضرت سیدہ زینب کبری سلام اللہ علیہا سے لیا ہے۔ جنہوں نے دنیا کے ہر مظلوم کو یہ پیغام دیا کہ ظالم بظاہر کتنا ہی طاقتور کیوں نہ ہو مگر ظالم بزدل ہوتا ہے۔میں نے ظالم سرداری نظام کے خلاف عوام میں شعور اور بیداری کی تحریک شروع کی ہے۔

اس موقع پر علامہ مقصود علی ڈومکی نے ام رباب چانڈیو کو اتحاد بین المسلمین کے موضوع پر اپنی کتاب اھل بیت علیھم السلام کا علمی مقام امت اسلامی کے اتحاد کا محور اور سالانہ کلینڈر کا تحفہ پیش کیا۔

2:32 شام اپریل 17, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔