کالعدم وہابی دہشت گردتنظیموں کی خوشنودی کیلئے حکومت پاکستان نےیوٹیوب پر نشرنوحوں پر بھی پابندی عائد کروادی
شیعیت نیوز: سعودی نواز کالعدم وہابی دہشت گردتنظیموں کی خوشنودی کیلئے حکومت پاکستان نےیوٹیوب پر نشرنوحوں پر بھی پابندی عائد کروانے کا آغاز کردیا ہے ۔ بین الاقوامی شہرت یافتہ نوحہ خواں میثم عباس کے شہرہ آفاق نوحے لعنت بر دشمن زہراؑ کو یوٹیوب انتظامیہ نے پاکستانی حکام کے مطالبے پر بینڈکردیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق یوٹیوب انتظامیہ نے معروف نوحہ خواں میثم عباس کے مشہور کلام لعنت بردشمن زہراؑ کو پاکستانی یوٹیوب صارفین کے لیئے بینڈ کردیا ہے ۔ یوٹیوب پر اس نوحے کو سرچ کرنے والے صارفین کو یوٹیوب انتظامیہ کی جانب سےانگریزی زبان میں ایک تحریری پیغام موصول ہورہا ہے جس میں لکھا ہوا ہے کہ ’’حکومت کی قانونی شکایت کے سبب یہ مواد اس ملک کے صارفین کیلئے دستیاب نہیں ہے‘‘۔
یہ بھی پڑھیں: پوری قوم آواز اٹھائے!یمن میں سعودی عرب کے مظالم نے منگولوں اور تاتاریوں کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے، مبشرلقمان
واضح رہے کہ پاکستانی سائبر کرائم ونگ اور دیگر تحقیقاتی ادارے کالعدم تکفیری وہابی تنظیموں سپاہ صحابہ، لشکر جھنگوی ، تحریک لبیک کے سوشل میڈیا ونگز کی شکایات پر نوحے، مجلسیں ، عزاداری اور خطبات تو بلاک کروادیتے ہیں لیکن رسول اکرم ؐ ، اہل بیت اطہار ؑ ، جناب سیدہ سلام اللہ علیہااور امام مہدی ؑ کے خلاف موجود توہین آمیز، دل آزاراور گستاخانہ مواد کو بلاک کروانے کیلئے مسلسل شکایات کے باوجود کوئی اقدام اٹھاتے نظر نہیں آتے۔
یہ بھی پڑھیں: سابق وزیراعظم پاکستان راجہ پرویز اشرف بھی علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کے مداح نکلے
یوٹیوب، فیس بک اور دیگر سوشل میڈیا ذرائع پر ایسی سینکڑوں نہیں بلکہ ہزاروں تقریریں ، تصاویر، پوسٹیں موجود ہیں جن میں سول اکرم ؐ ، اہل بیت اطہار ؑ ، جناب سیدہ سلام اللہ علیہااور امام مہدی ؑ کے خلاف ناصرف نازیبا الفاظ استعمال کیئے گئے بلکہ کسی بھی غیرت مند مسلمان کے مذہبی جذبات کو بری طرح مجروح کرنے والابلکہ خون کھولادینے والا مواد موجود ہے۔ لیکن افسوس ہمارے ہشیار اور بیدار قانون نافذ کرنے والے اداروں کی غیرت ایمانی اس مواد پر پابندی کے لئے نہیں جاگتی۔









