پوری قوم آواز اٹھائے!یمن میں سعودی عرب کے مظالم نے منگولوں اور تاتاریوں کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے، مبشرلقمان
شیعیت نیوز: پاکستان کے نامور اینکر، صحافی و تجزیہ کارمبشر لقمان نے اپنے یوٹیوب چینل پر ایک ویڈیو میں امت مسلمہ کو یمن میں جاری سعودی مظالم سے متعلق wakeup call دی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ میرے پاس یمن میں بربریت کے ایسے تصویری ثبوت موجود ہیں جو میں ناظرین کو دکھا بھی نہیں سکتا، وہاں بچوں کا جو حال ہورہا ہے خواتین کی بےحرمتی کی جارہی ہے ، کمسن ، بوڑھے اور لاغر شہریوں کو ہلاک کیا جارہاہےانہیں بے دردی سے شہید کیا جارہا ہے ۔مجھے نہیں معلوم کے عالم اسلام کس چیز کا انتظار کررہا ہے؟ اتنے بڑے ظلم اور بربریت پر خاموش رہ کر کیا ہم عذاب الہیٰ کے منتظر ہیں ؟
مبشرلقمان نے کہا کہ یمن میں 35 لاکھ شہری بے گھر ہوچکے ہیں جن کے گھر تھے لیکن وہ بمباری میں تباہ ہوچکے ہیں، 28لاکھ بچے یا تو مارے گئے ہیں یا زندگی بھر کے لیئے معذور ہوچکے ہیں۔یہاں تعداد معنیٰ نہیں رکھتی ، اگرایک بچے کے ساتھ بھی ظلم ہو تو سمجھیں پوری انسانیت کے ساتھ ظلم ہوا ہے اور یہاں تو پوری قوم کو ختم کردیا گیا ہے ۔
انہوں نے کہاکہ سعودی حکومت نے پچھلے چند سالوں میں جس طرح یمن میں کیمیکل اور مہلک گیس کےہتھیاروں کا بے دریغ استعمال کیا ہے اور mass distractionکی ہے میرا نہیں خیال کے دنیامیں اس کی کوئی مثال ملتی ہے ۔ سعودی حکومت نے یمن میں جو مظالم ڈھائے ہیں اس نے منگولوںاور تاتاریوں کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔منگول اور تاتاری تو غیر مسلم تھے لیکن یہاں یمنیوں پر ظلم کرنے والے تو کلمہ گو مسلمان ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور مجلس وحدت مسلمین نے این اے 133 میں پاکستان پیپلز پارٹی کی حمایت کیوں کی؟؟
ان کا کہنا تھا کہ یمن میں انسانیت سوز مظالم دیکھ کر بھی اگر ہماری روز مرہ کی زندگی پر کوئی اثر نہ پڑے ہماری دعوتیں ہمارے کھانے اور بیٹھکیں اسی طرح جاری رہیں تو پھر ہمارے قول فعل میں تضاد ہے ۔ میرے پاس یمن میں سعودی ظلم وبربریت سے متعلق اتنی تصاویر اور مواد ہے جسے دیکھ سکنا ہر کسی کے بس کی بات نہیں لیکن میں یہ ضرور کہ سکتا ہوں کے وہ مواد اتنا ہے کہ جسے دیکھ کر کہا جاسکتا ہے یمن میں سعودی عرب نے ظلم کی تمام حدیں پارکردی ہیں۔
مبشرلقمان نے کہاکہ سعودی عرب کی زرخرید لونڈی او آئی سی بھی اس ظلم پرخاموش ہے ، مسلمان ممالک میں بھی ہمت نہیں ان کی حالت تو یہ ہے کہ وہ امریکی صدر جوبائیڈن کی جانب دیکھ رہے ہیں کہ شاید وہ آئے اور یمن کے مسلمانوں کو نجات دلائے ۔
انہوں نے مزید کہاکہ سعودی عرب کا مقصد صرف اور صرف یمن میں اپنی کٹھ پتلی حکومت لاکر سب سے بڑی بندر گاہ کا کنٹرول حاصل کرنا ہے تاکہ دنیا بھرمیں اس کا تیل فروخت ہوسکے ۔ سعودی نہیں چاہتے کہ یہ بندر گاہ کسی اور کے ہاتھ میں ہو۔ یہ فقط ایک معاشی جنگ ہے ۔ حوثی قبائل پر ایرانی سپورٹ کا الزام عائد کیا جاتا ہے کہ وہ ایرانی میزائلوں سے آرامکو ، ریاض ایئرپورٹ، رائل پیلس اور دیگر مقامات پر حملہ کرتے ہیں ۔سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ حملے کرکون رہا ہے اور حملے بھگت کون رہا ہے ؟ کیمیکل بم، کلسٹربم اور دنیا کے جدید ترین خوفناک ہتھیارجو یمن کی سرزمین پر استعمال ہوئے اورانہوں نے جو تباہی وبربادی پھیلائی ہے کوئی والی وارث ہے انسانیت کا یا سعودیوں نے تہیہ کرلیا ہے کہ ہم نے یمنیوں کو صفحہ ہستی سے مٹادینا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سابق وزیراعظم پاکستان راجہ پرویز اشرف بھی علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کے مداح نکلے
مبشرلقمان نے پوری قوم سے مخاطب ہوکر کہا ہے کہ خدارا نہتے یمنیوں پر ہونے والے مظالم کے خلاف اپنی آواز بلند کریں، ایسا نہ ہوکے کل کو ہم پر ظلم ہو اور کوئی ہمارے حق میں بھی آواز نہ اٹھائے، یمن کسی ایک فرد کا نہیں پوری امت مسلمہ کا مسئلہ ہے اور اس پر خاموشی پوری امت کی موت ہے ۔







