شہید قائد کے قریبی ساتھی جنرل(ر)تصور نقوی مرحوم کے فرزند و شہید ڈاکٹر نقوی کے بہنوئی مولانا جعفرخوارزمی انتقال کرگئے
شیعیت نیوز: قائد شھید علامہ عارف حسین الحسینی ؒ کے قریبی ساتھی اور اوکاڑہ کینٹ میں شیعہ مسجد امام بارگاہ کی بنیاد رکھنے والےجنرل (ر)تصورحسین نقوی مرحوم کے فرزند اور ڈاکٹر شھید محمد علی نقوی ؒکے بہنوئی مولاناسید محمد جعفر خوارزمی انتقال فرماگئے۔
مرحوم مولانا جعفر حسین خوارزمی نےاعلی ٰدینی تعلیم ایران کے شہر خوانسار اور قُم المقدسہ سےحاصل کی۔
مرحوم مدرسہ جامعہ الرضا ؑ اسلام آباد میں خدمات انجام دیتے رہے ۔اسی کے علاوہ ’’ ماوا فاونڈیشن‘‘ جو ایک ویلفیئر ادارہ ہے میں بھی خدمات انجام دیتے رہے۔
یہ بھی پڑھیں: حکومت واپوزیشن ارکان کے درمیان ہاتھاپائی جمہوریت اورملک و قوم کیلئے نیک فال نہیں ہے، آغا حامد موسوی
مولانا مرحوم جعفر حسین خوارزمی گزشتہ کچھ عرصے سے کینسر کے مرض میں گرفتار تھےاور آج اسلام آباد میں خالق حقیقی سے جاملے۔
مرحوم مولانا جعفر حسین خوارزمی کیلئے سورہ فاتحہ کی التماس ہے۔







