اہم ترین خبریںایران

ہمارا فرض جھوٹے بیانات کے خلاف حقیقت کو اجاگر کرنے کا ہے، اسماعیل بقائی ہامانہ

شیعیت نیوز: جینوا میں تعینات ایران کے سفیر اور مستقل مندوب نے کہا ہے کہ ہمارا فرض جھوٹے بیانات کے خلاف حقیقت کو اجا گر کرنے کا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ صیہونی حکومت کے جرائم سے متاثرین کو ان کے قاتلوں کے برابر کرنے کے بیانات؛ انسانی نقطہ نظر سے حیران کن، قانونی طور پر بے بنیاد اور اخلاقی طور پر شرمناک ہے۔

رپورٹ کے مطابق، جنیوا میں اسلامی تعاون تنظیم کے سفیروں نے فلسطین کے مظلوم عوام کے خلاف صیہونی ریاست کے جرائم کی تحقیقات کے لیے اقوام متحدہ کے تحقیقاتی کمیشن کے ارکان سے ملاقات کی۔

اس موقع پر جینوا میں تعینات ایران کے مستقل مندوب اور سفیر اسماعیل بقائی ہامانہ نے مقبوضہ فلسطین میں صیہونی ریاست کے جرائم پر تبصرہ کرتے ہوئے اس بات کی یاد دہانی کرائی کہ کمیشن آف انکوائری کی تاریخی ذمہ داری ہے کہ وہ صیہونی نسل پرست ریاست کیجانب سے منظم انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو معمول پر لانے سے روکے۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ کہ ہمارا فرض جھوٹے بیانات کے خلاف حقیقت کو اجا گر کرنے کا ہے؛ صہیونی حکومت کے جرائم سے متاثرین کو ان کے قاتلوں کے برابر کرنے کے بیانات؛ انسانی نقطہ نظر سے حیران کن، قانونی طور پر بے بنیاد اور اخلاقی طور پر شرمناک ہے۔

سابق امام کعبہ عادل الکلبانی نے اداکاری کی دنیا میں قدم رکھ دیا

بقائی ہامانہ نے کہا کہ اس لیے ہمیں انصاف کی آواز بلند کرنی ہوگی اور جنگی جرائم، انسانیت کیخلاف جرائم اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کو معمول نہیں بننے دینا ہوگا۔

واضح رہے کہ غزہ اور فلسطین کے دیگر علاقوں میں صیہونی حکومت کے مسلسل جرائم کے پیش نظر اسلامی ممالک کی درخواست پر صیہونی حکومت کے ہاتھوں مظلوم فلسطینی عوام کے قتل عام کو روکنے کے لیے انسانی حقوق کونسل کا خصوصی اجلاس 27 مئی کو منعقد ہوا اور صیہونی ریاست کے خلاف قرارداد منظور کی گئی۔

اس سلسلے میں فلسطین میں صیہونی حکومت کے جرائم کی تحقیقات کے لیے تین بین الاقوامی وکلاء پر مشتمل ایک کمیشن تشکیل دیا گیا۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ اس اجلاس کی صدارت جنیوا میں پاکستان کے سفیر اور مستقل نمائندے نے او آئی سی کے رکن ممالک کے کوآرڈینیٹر کی حیثیت سے کی جس میں ایرانی سفیر کے علاوہ ترکی، بنگلہ دیش، ملائیشیا، مالدیپ اور فلسطین کے سفیروں اور مصر کے نمائندے نے خطاب کیا۔

انہوں نے انسانی حقوق کونسل کے خصوصی اجلاس کی طرف سے کمیشن آف انکوائری کے ارکان کو تفویض کردہ کاموں پر عمل درآمد پر زور دیتے ہوئے کہا کہ صیہونی ریاست کو بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر جوابدہ ہونا چاہیے اور اس ریاست کو اپنے جرائم کی سزا دی جانی چاہیے۔

خیال رہے کہ کمیشن آف انکوائری اگلے عیسوی سال کے جون مہینے میں انسانی حقوق کونسل کو رپورٹ پیش کرے گا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button