اہم ترین خبریںیمن

یمنی عوام کا سعودی عرب کے بھیانک جنگی جرائم کے خلاف مظاہرہ

شیعیت نیوز: یمن کے صوبہ الحدیدہ میں یمنی عوام نے سعودی عرب کے بھیانک جنگی جرائم کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق یمنی عوام نے مظاہروں میں یمن کے 10 فوجی اور قبائل قیدیوں کو سعودی عرب کی طرف سے پھانسی دینے کے اقدام کی مذمت کرتے ہوئے عالمی برادری پر زوردیا ہے کہ وہ یمنی عوام کے خلاف سعودی عرب کے مجرمانہ اور جنگی جرائم کی مذمت کرے۔

ذرائع کے مطابق سعودی عرب کے فوجی اتحاد نے حال ہی میں یمن کے 10 فوجیوں کو پھانسی دیدی تھی۔

ادھر یمن کی وزارت خارجہ نے بھی عالمی برادری اور سکیورٹی کونسل سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ یمنی عوام کے خلاف سعودی عرب کے بھیانک جنگی جرائم کے بارے میں تحقیقات کرے۔

یمن کے نہتے عربوں کے خلاف 26 مارچ 2015 سے لیکر اب تک سعودی عرب ، متحدہ عرب امارات ، امریکہ اور اسرائیل سمیت دس ممالک کے وحشیانہ حملوں اور مجرمانہ کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں : سابق امام کعبہ عادل الکلبانی نے اداکاری کی دنیا میں قدم رکھ دیا

دوسری جانب یمن پر سعودی اتحاد کے جاری حملوں پر یمنی فورسز کے جواب میں دسیوں کرائے کے فوجی ہلاک یا زخمی ہوئے ہیں۔

الخبر الیمنی ویب سائٹ کے مطابق، یمن کے مآرب صوبے میں باخبر ذرا‏‏‏ئع کا کہنا ہے سعودی عرب کی جانب سے یمن کے مستعفی و مفرور صدر منصور ہادی کی حمایتی فورسز کی مدد کے لئے بھیجے گئے فوجیوں میں سے 125 کو نشانہ بنا کر ہلاک یا زخمی کر دیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق یمن کی نیشنل سالویشن حکومت کے زیر کمان فوج نے ان فوجیوں کو مآرب میں مختلف مورچوں پر تعینات ہونے سے پہلے ہی نشانہ بنایا گیا۔

مآرب میں سعودی اتحاد کے حامی گروہ ایک دوسرے پر ان فوجیوں کے اکٹھا ہونے کی اطلاع یمنی فورسز کو کر خیانت کرنے کا الزام لگا رہے ہیں۔

واضح رہے کہ صوبہ مآرب میں بری طرح شکست کا منہ دیکھنے کے بعد اب گذشتہ روز ہی جارح سعودی فوجی اتحاد نے صوبہ الحدیدہ کے بھی اکثر مقامات سے عقب نشینی اختیار کرتے ہوئے ان علاقوں کو خالی کر دیا تھا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button