دنیا

امریکہ روس کی طرف سے خلاء میں سٹیلائٹ کو مار گرانے والے میزائل ٹیسٹ سے پریشان

شیعیت نیوز: امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان نڈ پرایس نے روس کی طرف سے خلاء میں سٹیلائٹ کو مار گرانے والے میزائل ٹیسٹ کی مذمت کی ہے۔

یورو نیوز کے مطابق، امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان نڈ پرایس نے کہا کہ روس نے خلاء میں اپنے سٹیلائٹ کے خلاف اینٹی سٹیلائٹ میزائل استعمال کیا ہے۔

انہوں نے روس کے اس قدم کو خطرناک و غیرذمہ دارانہ قراد دیتے ہوئے کہا کہ خلاء میں روس کا یہ اقدام دراز مدت میں ثبات کے لئے خطرہ ہے۔

امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا اینٹی سیٹلائٹ میزائل کے ٹیسٹ سے خلاء میں ہزاروں ٹکڑوں کی شکل میں ملبہ بکھر گیا اور لاکوں چھوٹے ٹکڑے زمین کے مدار میں پھیل گئے جو سبھی ملکوں کے مفادات کے لئے خطرہ ہے۔

نڈ پرایس نے کہا کہ اس ٹیسٹ سے پتہ چلتا ہے کہ خلاء کو فوجی مقصد کے لئے استعمال کی روس کی طرف سے مخالفت میں سچائی نہیں ہے اور امریکہ صاف طور پر کہہ رہا ہے کہ اس طرح کی سرگرمی کو برداشت نہیں کرے گا۔

امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان کے مطابق، پیر کے روز روس کی طرف سے اینٹی سٹیلائٹ میزائل ٹیسٹ کے بعد جس میں سابق سوویت یونین کے دور کا ایک بے کار ہو چکا سٹیلائٹ تباہ ہو گیا، بین الاقوامی خلاء اسٹیشن میں موجود 7 خلاباز پناہ لینے پر مجبور ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں : ٹرمپ کے سابق مشیر اسٹیو بینن کی بائیڈن حکومت کو گرانے کی دھمکی

دوسری جانب ایک نئے سروے کے مطابق بائیڈن کی مقبولیت میں ہونے والی حالیہ کمی کے بعدیہ اپنی کم ترین سطح (41%) تک گر گئی، جس کی بڑی وجہ ریاستہائے متحدہ میں معاشی پریشانی ہے۔

واشنگٹن پوسٹ اور اے بی سی نیوز کے ذریعہ کرائے گئے ایک نئے سروے کے مطابق جو بائیڈن کی کارکردگی سے اطمینان کم ہو کر 41 فیصد رہ گیا، جس کی بڑی وجہ ڈیموکریٹس اور آزاد امیدواروں میں بڑھتا ہوا عدم اطمینان ہے۔

واشنگٹن پوسٹ اور اے بی سی نیوز کے ذریعہ کرائے گئے اس سروے میں پتا چلا ہے کہ 53 فیصد امریکی صدر کے طور پر بائیڈن کی کارکردگی سے غیر مطمئن ہیں جبکہ چھ فیصد نے کہا کہ ان کی کوئی رائے نہیں ہے۔

امریکی ویب سائٹ ہل کے مطابق ایک نئے پول میں صدر کی 41% منظوری کی درجہ بندی ستمبر میں 44% سے تھوڑی گر گئی، تاہم جون میں 50% سے نمایاں طور پر نیچے آگئی جبکہ اپریل میں بائیڈن کی صدارت کے صرف تین ماہ بعد، 52 فیصد امریکیوں نے ان کے حق ووٹ دیا۔

رپورٹ کے مطابق امریکی صدر کی مقبولیت میں کمی ممکنہ طور پر بڑھتی ہوئی قیمتوں اور مہنگائی سمیت معاشی مسائل کی وجہ سے ہے جس نے ملک بھر میں امریکیوں کو متاثر کیا ہے،سروے کے مطابق بائیڈن معیشت میں اپنی کارکردگی سے 39 فیصد مطمئن تھےجبکہ 47 فیصد نے کورونا وائرس پر قابو پانے میں ان کی حکومت کی کارکردگی کی توثیق کی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button