کورکمانڈر آفس کے سامنے پرامن احتجاج کے دوران گرفتار تمام شیعہ مسنگ پرسنز کے اہل خانہ رہا

14 نومبر, 2021 01:22

شیعیت نیوز: آرٹلری میدان تھانے میں رات گئے شیعہ علمائے کرام ،جوائنٹ ایکشن کمیٹی فار شیعہ مسنگ پرسنز کمیٹی کے قائدین اور پولیس حکام کے درمیان مذاکرات کامیاب ہوگئے۔ کورکمانڈر آفس کراچی کے باہر پرامن احتجاج کے دوران گرفتار کیئےتمام شیعہ مسنگ پرسنز کے اہل خانہ اور جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے اراکین کو رہا کردیا گیاہے۔

تفصیلات کےمطابق آج شام شاہراہ فیصل پر قائم کورکمانڈر آفس کے سامنے شیعہ مسنگ پرسنز کے اہل خانہ نے پرامن احتجاجی مظاہرہ کیا جسے سندھ پولیس کے اہلکاروں نے بازور طاقت روکنے کی کوشش کی، احتجاج میں شریک خواتین کے ساتھ دست درازی کی کوشش کی جبکہ 12مظاہرین کو گرفتار کرلیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی پولیس کا پرامن شیعہ مسنگ پرسنز کی ماؤں بہنوں پر تشدد اور گرفتاری قابل مذمت ہے،علامہ راجہ ناصرعباس

ذرائع کے مطابق تمام گرفتار شدگان کو آرٹلری میدان تھانے منتقل کیا گیا تھا جہاں سارا دن شیعہ قائدین وعلمائے کرام ان اسیران کی رہائی کیلئے مذاکرات کرتے رہے لیکن کامیابی حاصل نہ ہوئی البتہ اب سے کچھ دیر قبل تمام گرفتار اسیران کو رہا کرنے کا حکم دے دیا گیا ۔

شیعہ علماء کونسل کے مرکزی رہنما علامہ ناظرعباس تقوی نے جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے رہنما علامہ حیدرعباس عابدی، مجلس وحدت مسلمین کے رہنما علامہ صادق جعفری ، علامہ مبشر حسن ودیگر ہمراہ خانوادہ اسیران ملت جعفریہ سے خطاب کرتے ہوئے آج شام کور کمانڈر آفس کے سامنے سے گرفتار ہونے والے تمام اسیرجوانوں کی رہائی کا اعلان کیا۔

3:17 صبح اپریل 18, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔