ریاست مدینہ میں جبری گمشدگیوں کے خلاف احتجاج جرم بن گیاہے، زاہد مہدی
شیعیت نیوز: کراچی میں شیعہ جبری گمشدہ افراد کے اہل خانہ کے پرامن احتجاج پر پولیس گردی کی مذمت کرتے ہوئے امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر زاہد مہدی نے اپنے مذمتی بیان میں کہا ہے کہ ریاست مدینہ میں جبری گمشدگیوں کے خلاف احتجاج جرم بن گیاہے۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی پولیس کا پرامن شیعہ مسنگ پرسنز کی ماؤں بہنوں پر تشدد اور گرفتاری قابل مذمت ہے،علامہ راجہ ناصرعباس
انہوں نے کہا کہ کراچی میں لاپتہ شیعہ لاپتہ افراد کے خانوادوں کی گرفتاری اور خواتین سے بدسلوکی سندھ پولیس کی بوکھلاہٹ کو ظاہر کرتی ہے۔ ہمارے صبر و تحمل کو ہرگز کمزوری نہ سمجھا جائے۔ آئی ایس او پاکستان کے سابق مرکزی جنرل سیکرٹری سمیت تمام گرفتار افراد کو رہا کیا جائے۔







