کراچی پولیس کا پرامن شیعہ مسنگ پرسنز کی ماؤں بہنوں پر تشدد اور گرفتاری قابل مذمت ہے،علامہ راجہ ناصرعباس
شیعیت نیوز: شیعہ مسنگ پرسنز کے اہل خانہ کو پرامن احتجاج سے روکنے اور ایک اسیران ملت جعفریہ کے ایک درجن ورثاء کی بلاجواز گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئےمجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے کہا کہ لاپتہ افراد کی بازیابی کے لیے احتجاج اہل خانہ کا آئینی حق ہے۔جبری گمشدگی کے خلاف آواز بلند کرنا آئینی بالادستی کی خواہش کا اظہار ہے،کراچی پولیس کا پرامن شیعہ خواتین پر تشدد اور گرفتاری قابل مذمت ہے۔
یہ بھی پڑھیں: دہشت گردوں سے مذاکرات اور معاہدوں کے ثمرات ظاہر ہونے لگے، کوئٹہ اور باجوڑ میں سکیورٹی فورسز پر حملے ، 2 اہلکار شہید
انہوں نے کہا کہ کراچی قانون نافذ کرنے والے اداروں کی لاقانونیت امن کو تباہ کرنے کی دانستہ کوشش ہے۔اختیارات کا ناجائز استعمال کرنے والے حکام کے خلاف حکومت کارروائی کرے۔شیعہ قوم کو لاوارث نہ سمجھا جائے۔خواتین پر تشدد کے واقعہ پر خاموش نہیں بیٹھیں گے۔ریاست کو لاٹھی گولی کی بجائے آئین کی زبان سمجھنی چاہئیے۔







