اہم ترین خبریںایران

صدر رئیسی عوام کے ساتھ اور عوامی مشکلات کو حل کرنے کے سلسلے میں مصمم ہیں

شیعیت نیوز: تہران یونیورسٹی میں عارضی خطیب جمعہ نے نماز جمعہ کے خطبوں میں عوام سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ صدر رئیسی عوام کے ساتھ اور عوامی مشکلات کو حل کرنے کے سلسلے میں مصمم ہیں۔

ایران کے دارالحکومت تہران میں نماز جمعہ عارضی امام جمعہ حجۃ الاسلام والمسلمین کاظم صدیقی کی امامت میں منعقد ہوئی ، جس میں مؤمنین نے طبی پروٹوکول کی رعایت کے ساتھ بھر پور شرکت کی۔

خطیب جمعہ نے کہا کہ صدر سید ابراہیم رئیسی بدعنوانی اور کرپشن کے خلاف اقدامات کے سلسلے میں سنجیدہ ہیں اور اس لئے انھوں نے عدلیہ سے اہم افراد کو قوہ مجریہ میں منتقل کیا ہے تاکہ مختلف اداروں پر نگرانی کا کام آسانی سے انجام دیا جاسکے۔

تہران کے عارضی امام جمعہ نے کہا کہ آج تینوں قوا کے اندر اتحاد اور انسجام پایا جاتا ہے اور تینوں قوا کے اندر عوامی خدمات کا جذبہ موجزن ہے۔ انھوں نے کہا کہ مہنگائی پر قابو پانا 13 ویں حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ایران کے خلاف پابندیاں اٹھانے کے خواہاں ہیں، روسی وزیر خارجہ لاوروف

حجۃ الاسلام کاظم صدیقی نے کہا کہ صدر سید ابراہیم رئیسی عوامی مشکلات کو قریب سے لمس کررہے ہیں اور وہ مشکلات کو دور کرنے اور کرپشن کے خاتمہ کے سلسلے میں پختہ عزم رکھتے ہیں۔ ایرانی عوام کے ساتھ ان کا قریبی رابطہ اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ وہ عوام سے کئے گئے وعدوں پر عمل پیرا ہیں۔

دوسری جانب جمہوریہ ایران کی جانب سے پاکستان کے لیے ہفتہ وار پروازوں کا سلسلہ شروع کر دیا گیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق ویزے کی بحالی کے سبب ایران سے پاکستان کے لیے ہفتہ وار پروازیں شروع کر دی گئی ہیں۔

ذرائع کے مطابق کورونا وائرس کی ویکسی نیشن اور سفری پابندیوں کے خاتمے کے سبب پاکستان کے لیے ہفتہ وار پروازیں بحال کی گئی ہیں۔

واضح رہے کہ ایران کی جانب سے کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیشِ نظر رواں برس ماہِ اپریل میں پاکستان سے پروازوں پر پابندی عائد کر دی گئی تھی ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button