شام کے فوجی جوانوں نے امریکی دہشت گرد فوجیوں کا راستہ روک دیا

شیعیت نیوز: شام کے فوجی جوانوں نے صوبہ حسکہ میں امریکی دہشت گرد فوجیوں کے کاروان کا راستہ روک کر انہیں آگے بڑھنے سے روک دیا۔
فارس خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق شام کے شمال مشرقی صوبے حسکہ میں واقع قامشلی علاقے الوفا اسکوائر کے چیک پوسٹ پر شام کے فوجی جوانوں نے امریکی دہشت گرد فوجیوں کے کاروان کا راستہ روک کر انہیں آگے بڑھنے سے روک دیا جس کے بعد امریکی فوجی واپس جانے پر مجبور ہوئے۔
اس سے قبل بھی شام کے فوجی جوانوںنے الکازیہ گزرگاہ پر بھی امریکی دہشت گردوں کا راستہ روک کر انہیں آگے بڑھنے سے روک دیا تھا۔
ایک طویل عرصے سے امریکہ کے باوردی دہشت گرد اور انکے حمایت یافتہ دیگر دہشت گرد ٹولے شام کے شمالی اور مشرقی علاقوں پر قابض ہیں اور روزانہ کی بنیادوں پر اس ملک کے تیل اور دیگر ذخائر کی لوٹ مار میں مصروف ہیں اور ساتھ ہی وہ شامی عوام کے لئے بڑی مشکلات بھی کھڑی کرتے رہتے ہیں۔
شام کی حکومت بارہا اقوام متحدہ میں امریکہ کی غیر قانونی موجودگی اور اس کے دہشت گردانہ اقدامات پر اعتراض درج کرا چکی ہے تاہم ابھی تک یہ عالمی ادارہ دہشت گردی کے خلاف امریکہ کے نام نہاد اتحاد کو شام میں اپنی من مانیوں سے روکنے میں ناکام رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : قابض اسرائیلی فوج کی جانب سے بلا جواز چھاپہ مار کارروائی
دوسری جانب متحدہ عرب امارات اور شام نے دس برسوں کے بعد پہلی بار ریف دمشق میں ایک بجلی گھر کی تعمیر کے معاہدے پر دستخط کئے ہیں۔
شام کی سرکاری نیوز ایجنسی سانا کی رپورٹ کے مطابق شام کی وزارت بجلی نے دمشق کے مضافات میں واقع تشرین بجلی گھر کے قریب تین سو میگاواٹ بجلی پیدا کرنے کے لئے بجلی گھربنانے کے ایک معاہدے پر دستخط کئے ہیں۔
یاد رہے کہ گزشتہ منگل کو متحدہ عرب امارات کے وزیرخارجہ عبداللہ بن زائد آل نہیان نے ایک اعلی سطحی وفد کے ہمراہ دمشق کا دورہ کیا تھا۔ اس دورے میں انھوں نے شام کے صدر بشار اسد سے ملاقات کی اور مختلف میدانوں میں باہمی تعاون کو فروغ دینے، بالخصوص اہم میدانوں میں تعاون کے نئے امکانات تلاش کرنے کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔
عبداللہ بن زائد کا دورہ دمشق اور بشاراسد سے ان کی ملاقات کو میڈیا نے کافی اہمیت دی ہے۔ ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ بن زائد نے شام کے صدر سے عرب لیگ میں شام کی واپسی کے بارے میں گفتگو کی ہے۔