اہم ترین خبریںدنیا

افغانستان، نماز جمعہ کے دوران ننگر ہار کی مسجد میں دھماکے ، 12 شہید، 15 زخمی

شیعیت نیوز: افغانستان کے صوبے ننگر ہار کی مسجد میں دھماکے سے 12 افراد شہید اور متعدد افراد زخمی ہو گئے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق افغانستان کے صوبے ننگرہار کے ضلع اسپین گھر کی ایک مسجد میں اُس وقت زور دار دھماکہ ہوا جب وہاں نماز جمعہ ادا کی جا رہی تھی۔ جنہیں طبی امداد کے لیے مختلف اسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے۔

مقامی طالبان کمانڈر نے نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر مسجد میں دھماکے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہلاکتوں کا خدشہ ہے۔ دھماکے کی نوعیت سے متعلق تفتیش جاری ہے۔

دھماکے میں 12 افراد شہید ہوگئے جب کہ امدادی کاموں کے دوران امام مسجد سمیت 15 افراد کو شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا ہے جن میں سے 10 زخمیوں کی حالت نازک بتائی جاتی ہے جس کے باعث مزید ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : اسرائیل جنگ شروع کرنا چاہے کر دے، ختم ہم کریں گے، جنرل امیر حاجی زادہ

مقامی افراد کے مطابق دھماکہ مسجد کے اندر ہوا اور اس کی آواز دور دور تک سنی گئی، دھماکا اس قدر شدید تھا کہ اس سے قریبی عمارتیں بھی لرز اٹھیں۔

کسی بھی گروپ کی جانب سے ننگر ہار میں ہونے والے دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی گئی ہے تاہم افغان حکام کا کہنا ہے کہ علاقے کی سکیورٹی بڑھا دی گئی ہے۔

طالبان کے اقتدار سنبھالنے کے بعد سے جمعہ کے روز مسجد میں دھماکے کا یہ چوتھا واقعہ ہے جن شیعہ اور سنی مسجدوں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل خوست، پکتیا، قندھار اور ہرات میں بھی جمعے کے روز مساجد میں دھماکے ہو چکے ہیں۔ گزشتہ دھماکوں کی ذمہ داری داعش دہشت گرد تنظیم نے قبول کی تھی اور ان دھماکوں میں 400 سے زائد افراد شہید اور زخمی ہوگئے تھے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button