عراق

عراق میں انتخابی حلقوں کے ووٹوں کی دوبارہ گنتی مکمل

شیعیت نیوز: عراق کے الیکشن کمیشن نے ان انتخابی حلقوں کے ووٹوں کی دوبارہ گنتی مکمل ہونے کا اعلان کیا ہے جن کے نتائج پر نظرثانی کا مطالبہ کیا جا رہا تھا۔

مہر نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق عراق کے الیکشن کمیشن کے رکن عماد جمیل نے اعلان کیا ہے کہ بصرے کے پانچ سو سے زیادہ پولنگ مراکز کے انتخابی حلقوں میں ووٹ کی دوبارہ ہاتھوں سے گنتی کے بعد ووٹوں کی گنتی کا عمل مکمل ہو گیا۔

انھوں نے اس بات کا ذکرکرتے ہوئے کہ عراق کا الیکشن کمیشن پیر کو ووٹوں کی دوبارہ گنتی کے نتائج، عدلیہ کے سپرد کردے گا، کہا کہ نتائج کی توثیق کی صورت میں الیکشن کمیشن، کامیاب ہونے والے امیدواروں کے ناموں کا اعلان کر دے گا۔

عراق کے الیکشن کمیشن کے رکن کے اعلان کے مطابق کامیاب پارلیمانی امیدواروں کے ناموں کی توثیق کے بعد ملک کے صدر نئی پارلیمنٹ سے پندرہ دن کے اندر اجلاس طلب کرنے کا مطالبہ کریں گے۔

عراقی پارلیمنٹ کے ابتدائی نتائج کے اعلان کے ساتھ ہی بہت سی پارٹیوں اور انتخابی امیدواروں نے الیکشن کمیشن کے اعلان کردہ نتائج پراعتراض کرتے ہوئے نتائج کے اعلان میں شفافیت کا مطالبہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : یمن فوج نے الجوجہ علاقے میں امریکی جاسوس ڈرون طیارے کو مار گرایا

دوسری جانب عراق کی مسلح افواج کے ترجمان نے کہا ہے کہ اس ملک کے وزیر اعظم پر حملے میں استعمال ہونے والے ڈرون کی اڑان بھرنے کی جگہ کا پتہ لگا لیا گیا ہے۔

سومریہ نیوز کی رپورٹ کے مطابق عراق کی مسلح افواج کے ترجمان یحیی رسول نے کہا کہ جن 2 ڈرون نے وزیراعظم مصطفیٰ الکاظمی کے گھر پر حملہ کیا ان ڈرون نے بغداد کے 12 کیلو میٹر شمال مشرقی علاقے سے اڑان بھری۔

انہوں نے کہا کہ ڈرون نے بہت نیچے پروازیں کیں تاکہ ریڈار میں نہ آ سکیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ڈرون کو تباہ کر دیا گیا اور یہ قاتلانہ حملہ ناکام رہا تاہم وزیر اعظم کے گھر پر حملے سے دنیا میں منفی پیغام گیا ہے۔

عراق کی مسلح افواج کے ترجمان نے کہا کہ بغداد میں امن و امان کی صورتحال کو قابو میں رکھنے کیلئے فوجی اہلکاروں اور بکتر بند گاڑیوں اور ٹینکوں کو تعینات کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button