دنیا

فرانس میں اسلام مخالف سازشوں کا سلسلہ بدستور جاری

شیعیت نیوز: فرانس میں اسلام مخالف سازشوں کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔

فارس خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ترکی سے وابستہ مذہبی یونین ڈیٹب (DITIB) نے اتوار کے روز کہا کہ فرانس کے مونٹلبون Montlebon، پونٹرالیہ Pontarlier اور روبہ Roubaix علاقوں میں 3 مساجد کی دیواروں پر اسلام مخالف نعرے لکھے گئے۔

اس رپورٹ کے مطابق نامعلوم اسلام دشمن افراد نے ہفتہ کی رات ان 3 مساجد کی دیواروں پر صلیب کا نشان بنا کراسلام مخالف نعرے لکھے۔

فرانس میں اسلامو فوبیا گزشتہ مہینوں کے دوران بہت زیادہ ہو گیا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل فرانس کی حکومت کی جانب سے اسلام مخالف موقف اختیار کئے جانے کے بعد ملک کے وزیر داخلہ نے مزید چھ مسجدوں اور کچھ دیگر مذہبی اداروں کو انتہا پسندی کی تبلیغ کے بہانے بند کرنے کا حکم دیا تھا۔

فرانس کی حکومت کے ان اقدامات کی ملک کے اندر اور عالمی سطح پر ہر طرف مذمت کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں : عراقی وزیر اعظم الکاظمی کے گھر پر قاتلانہ ڈرون حملہ / استقامتی تنظیموں کی مذمت

دوسری جانب اقوام متحدہ کی میانمار میں شہریوں پر جبر و تشدد کی تحقیقات کرنے والے ادارے کے سربراہ نے کہا ہے کہ میانمار میں فوجی بغاوت کے مخالفین کو طاقت سے کچلنے والوں کا حساب لیا جائے گا۔

اطلاعات کے مطابق میانمار میں سنگین ترین جرائم کی تحقیقات کرنے والے اقوام متحدہ کے ادارے کے سربراہ نکولس کومجیان نے کہا ہے کہ میانمار میں شہریوں پر تشدد کے 15 لاکھ سے زائد شواہد مل گئے ہیں جس کی بنیاد پر ذمہ داروں کو گرفتار کرکے جنگی جرائم کا حساب لیا جائے گا۔

نکولس کومجیان نے مزید کہا کہ یکم فروری کو فوج کے اقتدار پر قبضے کے بعد سے اب تک 2 لاکھ سے زائد شکایات موصول ہوئیں اور 15 لاکھ شواہد اکٹھے کیے ہیں جن سے ثابت ہوتا ہے کہ فوج عام شہریوں پر منظم اور بڑے پیمانے پر حملے اور انسانیت سوز مظالم کر رہی ہے۔

اقوام متحدہ کے تفتیشی ادارے کے سربراہ نے یہ بھی کہا کہ فوجی بغاوت کے خلاف مظاہرہ کرنے والوں کو مختلف مقامات پر طاقت سے کچلنے کے لیے فوج اور پولیس نے شہریوں کے ساتھ پُرتشدد رویہ روا رکھا ہوا ہے۔ غیر قانونی گرفتاریاں کی جارہی ہیں۔

واضح رہے کہ میانمار فوج کے خلاف پہلے ہی روہنگیا مسلمانوں کی نسل کشی پر عالمی تحقیقات جاری ہیں اور فوجی بغاوت کے بعد سے اب مخالف شہریوں کو بھی ہلاک اور جیل میں قید کیا جا رہا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button