اہم ترین خبریںیمن

یمنی فوج نے صوبہ مآرب میں ام ریش فوجی اڈے کا کنٹرول سنبھال لیا

شیعیت نیوز: یمنی فورسز اور قبائل کی سعودی عرب کی مسلط کردہ جنگ کے خلاف دفاعی کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے یمنی فوج نے تازہ کارروائی ميں صوبہ مآرب میں ام ریش فوجی اڈے کا کنٹرول سنبھال لیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق یمنی فورسز اور قبائل نے صوبہ مآرب کے جنوب میں واقع سعودی عرب کی جارح فوج کے آخری فوجی اڈے ام ریش پر قبضہ کرلیا ہے۔

یمنی فورسز اور قبائل کی ام ریش کا کنٹرول سنبھالنے کے بعد صافر کے علاقہ کی طرف پیشقدمی جاری ہے ، صافر کے علاقہ میں تیل اور گیس کے بڑے ذخائر موجود ہیں۔

اطلاعات کے مطابق یمنی فورسز کی ملعا کے اسٹریٹجک علاقہ پر قبضہ کے لئے کارروائی بھی جاری ہے۔ یمنی فورسز کا بہت جلد اس علاقہ پر قبضہ ہوجائےگا۔

یمن کی فوج اور عوامی رضاکار فورس صوبہ مآرب کے ایک وسیع و عریض علاقے کو آزاد کرانے کے بعد اب شہرمآرب کو آزاد کرانے کی کوشش کر رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : مسجد اقصیٰ میں نماز جمعہ کے اجتماع میں ہزاروں فلسطینی نمازیوں کی شرکت

اس سلسلے میں یمن کی مسلح افواج کے ترجمان یحییٰ سریع نے ربیع النصر نامی آپریشن کے دوسرے مرحلے کی تفصیلات بیان کرتے ہوئے کہا ہے کہ صوبۂ مآرب کو مکمل طور پرآزاد کرانے کے لئے انجام پانے والی اس کارروائی میں صرف دو شہروں کو آزاد کرانا باقی ہے۔

انھوں نےکہا کہ گذشتہ ہفتوں کے دوران مسلح افواج نے صوبہ بیضا، شبوہ اور مآرب میں کامیاب فوجی کارروائیاں انجام دی ہیں یہاں تک کہ صوبہ البیضاء کو پوری طرح آزاد کرالیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق سعودی عرب کو یمن پر مسلط کردہ جنگ میں تاریخی شکست کا سامنا ہے۔ سعودی عرب کو یمن پر مسلط کردہ جنگ میں امریکہ اور اسرائیل سمیت دس عرب ممالک کی حمایت بھی حاصل ہے۔

یمن میں سعودی عرب اور اس کے اتحادیوں کے جارحانہ حملوں میں اب تک سولہ ہزار سے زیادہ یمنی شہید، دسیوں ہزار زخمی اور لاکھوں دربدر اور بے گھر ہوچکے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button