اہم ترین خبریںپاکستان

چیف جسٹس غیر قانونی تعمیرات میں ملوث افسران کا احتساب کریں اورنسلہ ٹاور کے متاثرین کو متبادل جگہ یا رقم کی ادائیگی یقینی بنائیں، ناظر تقوی

ان کا کہنا تھا کہ جب تک حکومت سندھ نسلہ ٹاور کے مکینوں کو متبادل جگہ یا ان کا پیسہ واپس نہیں کرتی اس وقت تک نسلہ ٹاور کے مکینوں کو وہاں رہنے دیا جائے

شیعیت نیوز: شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی رہنما علامہ سید ناظر عباس تقوی نے نسلہ ٹاور پر سپریم کورٹ کے آرڈر پر کہا ہے کہ ہم سپریم کورٹ کے احکامات کا احترام کرتے ہیں، ساتھ ساتھ سپریم کورٹ کے جسٹس صاحب سے یہ استدعا کرتے ہیں کہ وہ مکین جنہوں نے اپنی محنت اور حق حلال کی کمائی جمع کرکے اپنے اور اپنے بچوں کے لئے گھر خریدا ان مکینوں کے حوالے سے بھی سپریم کورٹ کو کوئی موثر اقدامات کرنے چاہیئے، ہمارا مطالبہ یہ ہے کہ وہ سرکاری ادارے جنہوں نے ایک غیر قانونی جگہ پر بلڈنگ قائم کرنے کی این او سی جاری کی ان کے خلاف بھرپور کاروائی کی جائے اور اس وقت کے تمام افسران جو اس غیر قانونی این او سی کو جاری کرنے میں شامل تھے ان کو بھی گرفتار کیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں: رسول خداؐ نےمستکبرین کےمقابل مستضعفین میں بیداری وشعورپیدا کیا اور انہیں قیام للہ کا درس دیا،علامہ مقصودڈومکی

ان کا کہنا تھا کہ جب تک حکومت سندھ نسلہ ٹاور کے مکینوں کو متبادل جگہ یا ان کا پیسہ واپس نہیں کرتی اس وقت تک نسلہ ٹاور کے مکینوں کو وہاں رہنے دیا جائے، اس وقت نسلہ ٹاورسندھ کا سب سے بڑا مسئلہ بن چکا ہے، ہم چیف جسٹس آف پاکستان اور وزیراعظم پاکستان سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ ان مکینوں کے لئے کوئی پالیسی بنائے اور آئندہ اس طرح کے غیر قانونی پروجیکٹ بنانے والے افراد کے خلاف مؤثر کاروائی کا حکم دیں تاکہ پھر کبھی کوئی ایسا کام نہیں ہوسکے کہ لوگوں کو اپنے گھر سے بے گھر ہونا پڑے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button