غاصب صیہونی حکومت کے کریہ المنظر چہرے کو فضول اور حقیر لفاظی سے سنوارا نہیں جا سکتا، ایرانی نائب سفیر زہرا ارشادی
انہوں نے کہا کہ یہ بات کسی سے پوشیدہ نہیں ہے کہ طفل کش صیہونی حکومت جس قدر بھی ایران کے خلاف ہرزہ سرائی اور اس پر بے بنیاد الزامات عائد کرنے کی کوشش کر لے، وہ فلسطینی عوام کے خلاف روزانہ کی بنیادوں پر انجام پانے والے اپنے بہیمانہ جرائم کو نہیں چھپا سکتی۔

شیعیت نیوز: اقوام متحدہ میں اسلامی جمہوریہ ایران کی نائب سفیر زہرا ارشادی نے کہا ہے کہ غاصب صیہونی حکومت کے کریہ المنظر چہرے کو فضول اور حقیر لفاظی سے سنوارا نہیں جا سکتا۔
خبررساں ایجنسی کے مطابق زہرا ارشادی نے انسانی حقوق کمیشن کی سالانہ رپورٹ کے سلسلے میں اقوام متحدہ کی جنرل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایک بار پھر ہم اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف غاصب صیہونی حکومت کے بے بنیاد الزامات کا مشاہدہ کر رہے ہیں جبکہ نسل پرست صیہونیت کے کریہ المنظر چہرے فضول لفاظیاں کر کے سنوارا نہیں جا سکتا۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان کے دورحکومت میں ایران سے باہمی تعلقات میں بڑے پیمانے پر اضافہ ہوا ہے، شاہ محمود قریشی
انہوں نے کہا کہ یہ بات کسی سے پوشیدہ نہیں ہے کہ طفل کش صیہونی حکومت جس قدر بھی ایران کے خلاف ہرزہ سرائی اور اس پر بے بنیاد الزامات عائد کرنے کی کوشش کر لے، وہ فلسطینی عوام کے خلاف روزانہ کی بنیادوں پر انجام پانے والے اپنے بہیمانہ جرائم کو نہیں چھپا سکتی۔
اقوام متحدہ میں ایران کی نائب سفیر نے کہا کہ بعض ممالک میں سلامتی کونسل کی قرار دادوں کے ذریعے دنیا کی خود مختار حکومتوں کو نشانہ بنانے کی اشتہا پڑھتی جا رہی ہے جو تشویش ناک ہے اور اس قسم کی قرار دادیں خود انسانی حقوق کے لئے نئے خطرات پیدا کر رہی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: گلگت بلتستان کونسل الیکشن ، جانتے ہیں مجلس وحدت مسلمین کی جانب سے نامزد امیدوار کون ہیں؟؟
زہرا ارشادی نے اقوام متحدہ کے رکن ممالک سے مطالبہ کیا کہ انسانی حقوق کے معاملے میں دوہرے معیار اور من چاہے اقدامات کو ہمیشہ کے لئے خیرباد کہہ دیا جائے اور اسکے برخلاف دنیا بھر میں ایک خاص میکینزم کے تحت یو پی آر سے موسوم انسانی حقوق کی مانیٹرنگ کے سلسلے کو فروغ دیا جائے۔