اہم ترین خبریںدنیا

امریکی طاقت کا غرور خاک میں ملاگیا ،نئےچینی تجربات نے امریکہ کے ہوش اڑادیئے

انہوں نے کہا کہ ہم جو کچھ دیکھ رہے ہیں وہ ایک انتہائی اہم واقعہ ہے یعنی ہائپر سونک ویپن سسٹم کا ٹیسٹ۔ ہمارے لیے یہ بہت تشویشناک ہے

شیعیت نیوز: چین نے امریکی طاقت کے غرور کو خاک میں ملادیا، نئے تجربات نے امریکہ کے ہوش اڑادیئے۔امریکی فوج کے جوائنٹ چیف آف اسٹاف کے چیئرمین مارک میلی نے کہا کہ چین کی جانب سے خلا میں ہائپر سونک میزائل کا تجربہ ٹیکنالوجی کے لحاظ سے بہت اہم واقعہ ہے۔

چین کی جانب سے خلا سے ہائپرسونک جوہری میزائل چھوڑنے کے بعد امریکا کی مشکلات میں اضافہ ہوگیا ہے۔

امریکی فوج کے جوائنٹ چیف آف اسٹاف کے چیئرمین مارک میلی نے کہا کہ چین کا میزائل تجربہ ٹیکنالوجی کے لحاظ سے بہت اہم واقعہ ہے۔ مارک میلی کا کہنا ہے کہ ہم اس سب پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔ مارک میلی نے اعتراف کیا کہ خلا میں چکر لگا کر ایٹم بم گرانے والے اس چینی میزائل سے امریکہ کو بچانا بہت مشکل ہو گا۔

یہ بھی پڑھیں: سعودی فوجی اتحاد کی جانب سے الحدیدہ میں 279 بار جنگ بندی کی خلاف ورزی

انہوں نے کہا کہ ہم جو کچھ دیکھ رہے ہیں وہ ایک انتہائی اہم واقعہ ہے یعنی ہائپر سونک ویپن سسٹم کا ٹیسٹ۔ ہمارے لیے یہ بہت تشویشناک ہے۔ اس سے قبل امریکی وزارت دفاع نے چین کے اس تجربے کی تصدیق کرنے سے انکار کردیا تھا۔

اس سے پہلے یہ بتایا گیا تھا کہ چین دو مرتبہ ایک ایسے ہائپر سونک میزائل کا تجربہ کر چکا ہے جو خلا سے تباہی مچا سکتا ہے۔ چین نے تسلیم کیا ہے کہ اس نے ایک تجربہ کیا ہے لیکن اس کا دعویٰ ہے کہ یہ ایک ‘پرامن’ سویلین خلائی جہاز ہے۔

یہ بھی پڑھیں:شہداءخداکے منتخب شدہ ہیں، انکی یاد منانا عظیم نیکی اور اہم ذمہ داری ہے، رہبر انقلاب آیت اللہ خامنہ ای

انٹیلی جنس ذرائع کے مطابق چین کا یہ انتہائی تباہ کن میزائل، ایٹم بم گرانے کی بھی صلاحیت رکھتا ہے۔ یہی نہیں بلکہ یہ میزائل زمین پر موجود کسی بھی فضائی دفاعی نظام کو دھوکہ دینے کی بھی صلاحیت رکھتا ہے۔ اس طرح چینی میزائل کو کسی بھی طرح روکا نہیں جا سکتا۔ اس وقت امریکہ جیسی سپر پاور کے پاس بھی یہ صلاحیت نہیں ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button