عراق

عراق، داعشی دہشت گردانہ حملوں میں 33 جاں بحق و زخمی

شیعیت نیوز: عراقی ذرائع ابلاغ نے کہا ہے کہ صوبے دیالی میں داعشی دہشت گردوں نے حملہ کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق عراق کے صوبے دیالی کے الرشاد، کلیوات اور الہواشہ میں ہونے والے داعشی دہشت گردانہ حملوں میں 15 عراقی شہری جاں بحق اور 18 زخمی ہوئے ۔

یہ بھی پڑھیں : کشمیری مسلمانوں پر بھارتی مظالم کے خلاف اقوام عالم کی جانب سے کسی بھی ردعمل کا مظاہرہ نہ کیا جانا اسلام دشمنی اور تعصب کی بنیاد پر ہے،علامہ راجہ ناصرعباس

شفق نیوز نے ذرائع سے نقل کرتے ہوئے لکھا ہے کہ اس حملے میں دہشت گردوں کی جانب سے ہلکے اور درمیانے درجے کے ہتھیار استعمال کئے گئے جس کے باعث 5 غیر فوجی شہری شہید اور 20 زخمی ہوئے ہیں جبکہ سکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی پر دہشت گرد فرار کرنے پر مجبور ہو گئے۔

دوسری جانب مزاحمتی محاذ کے قریبی سوشل میڈیا چینل صابرين نیوز نے اطلاع دی ہے کہ اس حملے میں 13 شہری شہید اور 10 زخمی ہوئے ہیں۔

عراق میں داعش دہشت گردوں نے ایک بار پھر سر اٹھانے کی کوشش کی ہے اور وہ منظم ہونے کی کوشش کر رہے ہیں جبکہ ان دہشت گرد عناصر کے خلاف عراق کی سکیورٹی فورسز بھی مختلف علاقوں میں کارروائی جاری رکھے ہوئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : خطے کا امن مسئلہ کشمیر سے جڑا ہواہے، عوامی امنگوں کے مطابق قابل عمل حل تلاش کیا جائے،علامہ ساجد نقوی

واضح رہے کہ عراق میں دو ہزار سترہ میں داعش دہشت گرد گروہ کی شکست کا اعلان کیا گیا تھا تاہم اس ملک کے بعض علاقوں میں داعش سے وابستہ کچھ دہشت گرد عناصر روپوش ہیں جو موقع ملنے پر داعشی دہشت گردانہ حملے کر کے عراقی عوام میں خوف و ہراس پیدا کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔

عراقی فوج اور عوامی رضاکار فورس حشد الشعبی داعش دہشت گرد گروہ کے ان باقی بچے عناصر کا صفایا کرنے کے لئے مسلسل مصروف عمل ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button