اہم ترین خبریںمشرق وسطی

شامی حکومت کا اسرائیل کے بارے میں اپنے مؤقف کا واضح اعلان

شیعیت نیوز: شامی حکومت کا کہنا ہے کہ اسرائیل کے ساتھ جنگ سے پسپائی اختیار نہیں کریں گے۔

شامی حکومت کے ایک سینئر عہدیدار نے اردن کے خصوصی نمائندے کے دمشق دورے کی تائید کرتے ہوئے کہا کہ عرب ممالک سے شام کے تعلقات کی شروعات اس بات کی وجہ نہیں بنے گی کہ شام صیہونی حکومت کے بارے میں اپنے مؤقف کو تبدیل کر دے۔

فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق شام کے ایک سینئر عہدیدار نے المیادین چینل سے بات کرتے ہوئے کہا کہ شام اور اردن کے حکام کے درمیان گفتگو تقریبا ایک سال پہلے شروع ہوگئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں : شامی جنگی طیاروں کی صوبہ ادلب میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر شدید بمباری

ان کا کہنا تھا کہ شام کے صدر بشار اسد اور شاہ اردن عبد اللہ دوم کے درمیان حالیہ ٹیلیفونی رابطہ کوئی پہلا رابطہ نہیں تھا۔

شامی حکومت کے ایک عہدیدار کا کہنا تھا کہ حالیہ ایک سال کے دوران شاہ اردن کے ایک سے زائد خصوصی ایلچی نے ایوان صدر کا دورہ کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ ایک سال پہلے مناسب وقت نہیں تھا کہ اردن، دمشق سے رابطے کے بارے میں بات کرتا لیکن آج مناسب وقت آ گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : نیو کیسل فٹبال کلب کی خریداری، محمد بن سلمان کے لئے مصیبت بن گئی

ان کا کہنا تھا کہ شام کے تعلقات کی بحالی کا یہ مطلب نہیں ہے کہ صیہونی حکومت کے بارے میں دمشق کے مؤقف میں تبدیلی رونما ہو جائے اور دمشق نے صیہونی حکومت کے ساتھ تعلقات کی بحالی کے بارے میں اپنا مؤقف تبدیل نہیں کیا ہے اور کبھی کرے گا۔

واضح رہے کہ شام اور اردن کے تعلقات گزشتہ 10 برسوں کے بعد پھر سے بحال ہو رہے ہیں۔

 

متعلقہ مضامین

Back to top button