اہم ترین خبریںمشرق وسطی

شامی جنگی طیاروں کی صوبہ ادلب میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر شدید بمباری

شیعیت نیوز: شامی اور روسی فضائیہ کے جنگی طیاروں نے صوبہ ادلب میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر شدید بمباری کی۔

المیادین ٹیلی ویژن کے مطابق شامی فضائیہ کے جنگی طیاروں نے اس آپریشن کے دوران دہشت گرد گروہ جبہت النصرہ کے ٹھکانوں پر بمباری کے علاوہ ان کے اسلحہ کے گوداموں کو بھی نشانہ بنایا۔

روسی فضائیہ کے جنگی طیاروں نے بھی تکفیری دہشت گرد گروہ جبہت النصرہ کے ٹھکانوں پر بمباری کرکے اس گروہ کو کافی نقصان پہنچایا۔

یہ بھی پڑھیں : اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات گناہ کبیرہ ہے، آیت اللہ سید علی خامنہ ای

شام کے مختلف صوبوں اور خاص طور سے ادلب میں کشیدگی میں کمی والے علاقوں کے بعد سے دہشت گرد گروہ جبہت النصرہ کے عناصر، مسلسل جنگ بندی کی خلاف ورزی کا ارتکاب کر رہے ہیں۔

شامی اور روسی جنگی طیاروں نے حالیہ حملے، کشیدگی میں کمی والے علاقوں میں جبہت النصرہ کی جانب سے انجام پانے والے دہشت گردانہ اقدامات کے جواب میں کئے۔

دہشت گرد گروہ جبہت النصرہ، جسے شام کے مختلف شہروں میں شامی فوج اور اسلامی مزاحمتی محاذ کے ہاتھوں پے در پے ناکامیوں کا سامنا کرنا پڑا ہے، ترک فوج کی حمایت سے ادلب میں موجود ہے اور وہاں سے مخاصمانہ اقدامات انجام دے رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : مسجد اقصیٰ کی صورت حال مذہبی جنگ کا نقطہ آغاز ہے، ناجح بکیرات

دوسری جانب مشرق وسطیٰ میں امریکی دہشت گرد فوج کی مرکزی کمانڈ سینٹکام نے اعلان کیا ہے کہ امریکی فوج نے شام میں القاعدہ کے سینئر کمانڈرعبد الحمید المطار کو ڈرون حملے میں ہلاک کردیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق امریکی فوج نے ڈرون حملے کے ذریعہ القاعدہ کے سینئر کمانڈر عبد الحمید المطار کو شمالی شام میں نشانہ بنایا گیا۔ امریکی فوج نے اعلان کیا ہے کہ القاعدہ کے سینئر کماںڈر عبد الحمید المطار کی ہلاکت سے القاعدہ کو گہری چوٹ پہنچی ہے اور القاعدہ کی اب امیرکی شہریوں کو نشانہ بنانے کی قوت کمزور ہوگئی ہے۔

ٹیگز

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close