اہم ترین خبریںپاکستان کی اہم خبریں

عمران خان حکومت کی بھارتی مودی سرکار کے ساتھ کشمیر پر سودی بازی کا مبینہ تہلکہ خیر انکشاف سامنے آگیا

یاد رہے کہ کشمیر میں بسنے والے مسلمان پاکستان کو اپنا ملک مانتے ہیں اور بارہا کشمیر میں ہونے والے مظاہروں میں کشمیر بنے گا پاکستان کے نعرے اور پاکستانی پرچم لہرائے جاتے رہے ہیں۔

شیعیت نیوز:  سینیئر صحافی اعزاز سید نے عمران خان کی تحریک انصاف حکومت پر مودی سرکار کے ساتھ کشمیر پرسودے بازی کا الزام عائدکردیا۔

ایک انٹرویو میں اعزاز سید نے کہا کہ میں آپ کو بڑی ذمہ داری سے یہ خبر دے رہا ہوں کہ بھارت کی حکومت نے مقبوضہ کشمیر میں آرٹیکل 370 لاگو کرنے سے پہلے پاکستان کو اعتماد میں لیا تھا اور پاکستان نے اس بات کی یقین دہانی کروائی تھی کہ ہم پبلک اسٹیٹمنٹ دیں گے لیکن ایک حد سے آگےنہیں جائیں گے۔

اعزاز سید کے اس بیان نے عمران خان کی کشمیر پالیسی پر سوالات اٹھا دیئے ہیں ۔تاہم حکومتی سطح پر اس بیان کی تا حال کوئی تردید سامنے نہیں آئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: شیعہ مخالف فتویٰ بازخودساختہ مفتی اعظم ADCفیصل آباد ایوب بلوچ کے خلاف ڈپٹی کمشنرنے بڑا قدم اٹھا لیا

اگر اس بات میں حقیقت ہےتو اپوزیشن جماعتوں کا یہ الزام بے جا نہ ہوگا کہ عمران خان کی تحریک انصاف حکومت نے کشمیر پر بھارت کی مودی سرکار کے ساتھ سودے بازی کرلی ہے۔

یاد رہے کہ کشمیر میں بسنے والے مسلمان پاکستان کو اپنا ملک مانتے ہیں اور بارہا کشمیر میں ہونے والے مظاہروں میں کشمیر بنے گا پاکستان کے نعرے اور پاکستانی پرچم لہرائے جاتے رہے ہیں۔

دوسری جانب پاکستان کے 22 کروڑ عوام بھی قائد اعظم محمد علی جناحؒ کے فرمان کشمیر ہماری شہہ رگ حیات کی روشنی میں قابض بھارتی افواج کے چنگل میں پھنسی وادی جنت نظیر کشمیر کی آزادی کا خواب آنکھوں میں 74 برس سے سجائے ہوئے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button