ایران

دشمنوں کی سازشوں کو ناکام بنانے کے لیے اتحاد ضروری ہے، ایرانی اہلسنت عالم دین

شیعیت نیوز: ایرانی اہلسنت عالم دین نے دشمنوں کی سازشوں کو ناکام بنانے کے لیے شیعوں اور سنیوں کے درمیان اتحاد و یکجہتی کے تحفظ کو ضروری قرار دیا۔

یہ بات مولوی عبدالرحمن مطہری نے ہفتہ کے روز ارنا کے نمائندے کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے کہا کہ دشمن اور عالمی سامراج مسلمانوں کے درمیان تفرقہ پھیلانے کے ساتھ اپنے دشمنانہ مقاصد کو حاصل کرنے کی کوشش کرتے ہیں تو ہم شیعہ اور سنی کے درمیان اتحاد، اخوت اور ہمدردی کو مستحکم کرنے کے ساتھ ان کے ناپاک سازشوں کو ناکام بناتے ہیں۔

ایرانی اہلسنت عالم دین نے مزید کہا کہ دشمن سمجھتا ہے کہ مسلمانوں کے درمیان اتحاد اور ہمدردی کے ساتھ دین اسلام اور مسلمانوں پر نقصان نہیں پہنچ سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اتحاد اور یکجہتی تمام مومنین اور مسلمانوں کے لیے ضروری ہے اور یہ کسی مخصوص ملک اور علاقے تک محدود نہیں ہے۔

ایرانی اہلسنت عالم دین نے مزید کہا کہ دشمن سمجھتا ہے کہ مسلمانوں کے درمیان اتحاد اور ہمدردی کے ساتھ دین اسلام اور مسلمانوں پر نقصان نہیں پہنچ سکتا ہے اور اس سلسلے میں بہت سی روایات ہیں جو مسلمانوں کے اتحاد اور ہمدردی کو برقرار رکھنے کی راہ میں ایک چراغ ہوسکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : رہبر انقلاب اسلامی سے اسلامی وحدت کانفرنس میں شریک مہمان ملاقات کریں گے

دوسری جانب افغانستان کے امور میں ایران کے خصوصی نمائندے کاظمی قمی نے کہا ہے کہ امریکہ، علاقے اور خاص طور سے افغانستان میں بحران پیدا کرنا چاہتا ہے۔

انھوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ افغانستان کے حالات سخت پیچیدہ بنے ہوئے ہیں جبکہ افغانستان پر امریکہ کے بیس سالہ غاصبانہ قبضے کا نتیجہ، افغان عوام کا قتل عام و غارتگری، بحران و بدامنی اور افغانستان کی معاشی بدحالی کے سوا اور کچھ نہیں نکلا ہے۔

افغانستان کے امور میں ایران کے خصوصی نمائندے کاظمی قمی نے کہا کہ ایسے سخت حالات میں بھی افغانستان میں دہشت گردانہ اقدامات اور افغانستان کی مظلوم قوم کے قتل عام کا مشاہدہ کیا جا رہا ہے اور ان سب اقدامات کی اصل وجہ افغانستان سے متعلق امریکی پالیسیاں اور امریکی سازشیں ہیں۔

انھوں نے کہا کہ افغانستان سے امریکی فوجیوں کا فرار اس ملک میں داعش دہشت گرد گروہ کے قدم جمانے اور اس ملک میں دہشت گردی کو فروغ حاصل ہونے کا باعث بنا ہے۔

انھوں نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران افغانستان میں امن و استحکام کے قیام کا خواہاں ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button