اہم ترین خبریںدنیا

حزب اللہ لبنان میں اہم سیاسی طاقت ہے، روسی صدر ولادیمیر پوتین

شیعیت نیوز: روسی صدر ولادیمیر پوتین نے لبنان کی سیاست میں حزب اللہ کے رول کی سراہنا کی ہے۔

روسی صدر ولادیمیر پوتین نے لبنان کے سیاسی حلقے میں حزب اللہ تحریک کے کردار کو اہم قرار دیا ہے۔

پوتین نے تفریحی شہر سوچی میں ولدای ڈسکشن کلب میں روسی صوبوں کے سربراہوں کے اجلاس کے اختتام پر کہا کہ ’’میں جانتا ہوں کہ الگ الگ ملکوں میں حزب اللہ کے بارے میں لوگوں کے الگ الگ نظریات ہیں، لیکن روس کے نقطہ نظر سے حزب اللہ لبنان میں اہم سیاسی طاقت ہے‘‘۔

روسی صدر نے تاکید کی کہ ان کا ملک لبنان میں عملی طور پر سبھی سیاسی طاقتوں سے گفتگو کرتا ہے اور ایسا کرتا رہے گا۔

انہوں نے کہا کہ روس لبنانی پارٹیوں میں بنا کسی ٹکراؤ کے مشترکہ مفادات کی بنیاد پر اتفاق ہو جانے کا خواہشمند ہے اور ہم خون خرابہ روکنے کے لئے سبھی لبنانیوں کے ساتھ رابطے میں ہیں۔

روسی صدر کا یہ بیان، 14 اکتوبر کو گذشتہ سال بیروت بندرگاہ میں ہوئے دھماکے کی تحقیق کرنے والے جج کے خلاف حزب اللہ کے حامیوں کے پر امن مظاہرے پر دہشت گردانہ حملہ ہونے کے بعد سامنے آیا ہے۔ اس واقعے میں 7 لوگ شہید اور 60 دیگر زخمی ہوئے۔ بیروت دھماکے کی تحقیقات کرنے والے جج پر طرفداری اور جانبداری کا الزام ہے۔

یہ بھی پڑھیں : برازیل میں حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی سیرت کے موضوع پر اجلاس کا سلسلہ

دوسری جانب روسی صدر نے ملک میں کورونا کی وبا کو قابو کرنے کے لئے پورے ملک میں ایک ہفتے کام کاج بند رہنے کی سفارش کو منظوری دے دی۔

روس میں کوویڈ-19 کے بڑھتے کیس اور اس سے مرنے والوں کی بڑھتی تعداد کے مدنظر روسی صدر ولادیمیر پوتین نے حکومت کی طرف سے ایک ہفتہ ملک میں کام کاج بند رکھنے کی سفارش کو منظوری دے دی تاکہ اس وبا سے مؤثر طور پر نمٹا جا سکے۔ روس میں 30 اکتوبر سے 7 ستمبر تک کام کاج بند رہیں گے۔

روسی صدر نے سرکاری حکام کے ساتھ ایک اجلاس میں کہا کہ تیس اکتوبر سے 7 نومبر تک کام کاج بند رہیں گے، لوگوں کو اس مدت کی تنخواہ دی جائے اور اس بات کا بھی امکان ہے کہ یہ سلسلہ وقت سے پہلے ہی شروع ہو جائے یا کچھ علاقوں میں حسب ضرورت اس کی میعاد بڑھائی بھی جا سکتی ہے۔

ولادیمیر پوتین نے کہا کہ عالمی وبا کورونا کا ہر علاقے میں الگ طریقے سے اثر ہوتا ہے اس لئے مختلف علاقوں کے حکام کو یہ حق حاصل ہے کہ وہ مزید اقدامات کریں۔

اس سے پہلے روس کے وزیر صحت میخائیل موراشکو نے کہا تھا کہ ملک کے چھے علاقوں میں کورونا کی حالت بہت خطرناک ہو گئی ہے۔

روس میں یہ صورتحال ایسے حالات میں پیدا ہوئی ہے کہ ملک میں بڑے پیمانے پر کورونا ویکسینیشن کا عمل جاری ہے اور عالمی سطح پر بھی روسی ویکسین بڑے پیمانے پر برآمد کیا جا رہا ہے۔

گزشتہ روز روس میں کورونا کے یومیہ کیسز کی تعداد ۳۳ ہزار سے تجاوز کر گئی جو پچھلے کئی مہینوں کو دیکھتے ہوئے اب تک کی سب سے بڑی تعداد ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button