افغانستان پر قابض طالبان ملک میں قیام امن کے سلسلے میں اپنی ذمہ داریاں پوری کریں، علامہ مقصود ڈومکی

21 اکتوبر, 2021 14:15

شیعیت نیوز: مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ افغانستان میں تسلسل کے ساتھ بم دھماکوں میں معصوم انسانوں کا قتل عام درد ناک ہے، اللہ کے گھر میں نمازیوں کو نشانہ بنانے والے درندوں کو بے گناہ مسلمانوں کے قتل کی کھلی چھٹی کس نے دی ہے، افغانستان پر قابض طالبان ملک میں قیام امن کے سلسلے میں اپنی ذمہ داریاں پوری کریں، افغانستان کے مظلوم عوام مسلسل بد امنی اور دہشت گردی کا شکار ہیں۔

یہ بھی  پڑھیں: افواہیں دم توڑ گئیں، نیا ڈی جی آئی ایس آئی کون ہوگا؟ وزیر اعظم عمران خان نے اہم فیصلہ کرلیا

علامہ مقصود ڈومکی نے کہا کہ افغانستان کے سیاسی اور مذہبی رہنما ملک میں مستقل قیام امن کے لئے کوشش کریں، تمام مکاتب فکر اور اقوام کی نمائندہ حکومت کے ذریعے ہی افغانستان میں مستقل قیام امن کی امید کی جاسکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان میں یکے بعد دیگرے مساجد میں خودکش دھماکوں پر داعش اور داعشی دہشت گردوں کے سرپرستوں اور بانیوں کے سیاہ کارناموں میں ایک سیاہ باب کا اضافہ ہوا ہے، ان سے اس ناحق قتل عام کے ایک ایک قطرے کا حساب لیا جائے۔

1:12 صبح اپریل 17, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔