مقبوضہ فلسطین

حماس کا ملائیشین وزیر خارجہ کے اسرائیل کو تسلیم نہ کرنے کے جرات مندانہ مؤقف کا خیر مقدم

شیعیت نیوز: اسلامی مزاحمتی  تحریک حماس نے ملائیشین وزیر خارجہ کی طرف سے اسرائیل کو تسلیم نہ کرنے سے متعلق ٹھوس اور جرات مندانہ مؤقف اپنانے کا خیر مقدم کیا ہے۔

حماس کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ جماعت اور پوری فلسطینی قوم ملائیشیا کے اسرائیل کے ساتھ دوستانہ تعلقات استوار کرنے سے صاف انکار کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔

خیال رہے کہ گذشتہ روز ملائیشین وزیر خارجہ سیف الدین عبداللہ نے اسرائیلی میڈیا میں شائع ہونے والی ان خبروں کو من گھڑت اور جھوٹ قرار دیا تھا جن میں دعویٰ کیا تھا کہ ملائیشیا بھی اسرائیل کے ساتھ تعلقات معمول پرلانے والے ممالک کی فہرست میں شامل ہو رہا ہے۔

ان خبروں پر تبصرہ کرتے ہوئے ملائیشین وزیر خارجہ نے کہا کہ ہمارے ملک کا ابراہیمی معاہدوں میں شامل ہونے کا کوئی ارادہ نہیں اورنہ ہی ہم مسئلہ فلسطین کے پائیدار حل سے قبل اسرائیل کو تسلیم کرنے کا کوئی قدم اٹھائیں گے۔

حماس نے سیف الدین عبداللہ کے اس بیان کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہاکہ ملائیشیا نے ہمیشہ فلسطینی قوم کے دیرینہ مطالبات اور تحریک آزادی کی حمایت کی ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ملائیشیا کی حکومت ، قوم پارلیمنٹ نے صیہونی ریاست کے خلاف اور ہرمحاذ پر فلسطینیوں کے حقوق کی آواز آواز بلند کی ہے جس پر فلسطینی قوم ملائیشیا کی شکر گذار ہے۔

یہ بھی پڑھیں : اسپتال کے بستر پرجکڑے فلسطینی قیدی مقداد القواسمہ کو زبردستی خوراک دینے کی کوشش

دوسری جانب درجنوں یہودی آباد کاروں نے کل بدھ کواسرائیلی پولیس کی فول پروف سیکیورٹی میں مسجد قصیٰ میں گھس کر مسلمانوں کے قبلہ اول کی بے حرمتی کی۔

فلسطینی محکمہ اوقاف کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہےکہ بدھ کو درجنوں یہودی آباد کاروں، اسرائیلی طلباء اور انٹیلی جنس اہلکاروں سمیت درجنوں انتہا پسندوں نے قبلہ اول میں گھس کراشتعال انگیز چکر لگائے۔

یہودی آباد کار مراکشی دروازے کے راستے مسجد اقصیٰ کے صحن میں داخل ہوئے۔ اس موقعے پر انتہا پسند یہودی شرپسندوں کو مزعومہ ہیکل سلیمانی کے بارے میں مذہبی بریفنگ بھی دی گئی۔

خیال رہے کہ جمعہ اور ہفتہ کے کے دن کے علاوہ ہفتے کے باقی ایام میں یہودی آباد کار مسجد اقصیٰ پر دھاوے بولتے اور تلمودی تعلیمات کے مطابق مسجد اقصیٰ کی حرمت کو پامال کرنے والے اشتعال انگیز اقدامات اور حرکات کرتے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button