دنیا

حزب اللہ کی توانائیوں سے صیہونی حکومت پر لرزہ طاری ہے، اسرائیلی فوجی عہدیدار

شیعیت نیوز: صیہونی حکومت کے ایک فوجی عہدیدار نے صیہونیوں کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ حزب اللہ لبنان کے ساتھ جنگ کی صورت میں مقبوضہ علاقوں پر یومیہ دو ہزار میزائل و راکٹ حملے ہو سکتے ہیں۔

فرانس پریس کی رپورٹ کے مطابق صیہونی فوجی عہدیدار اوری گورڈین نے کہا ہے کہ جنگ شروع ہوئی تو اسرائیل کو حزب اللہ لبنان کی جانب سے یومیہ دو ہزار میزائل و راکٹ حملوں کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : گذشتہ 50 برسوں میں شیعیان پاکستان پر ہونے والے حملوں کے مکمل اعداد وشمار منظرعام پرآگئے

اسرائیلی فوجی عہدیدار نے کہا کہ حالیہ جنگ میں اسرائیل کے شہروں تل ابیب اور اشدود پر صیہونی حکومت کی تشکیل کے بعد سے اب تک کے سب سے زیادہ میزائل و راکٹ حملے ہوئے ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ سیف القدس جنگ، تحریک استقامت اور فلسطینیوں کی استقامتی تاریخ کا منفرد باب ہے۔ صیہونی حکومت کے خلاف حالیہ بارہ روزہ جنگ میں،تحریک استقامت اور فلسطینی گروہوں کی جانب سے ہزاروں جدیدترین میزائلوں اور راکٹوں کے استعمال نے اسرائیل کو یک طرفہ جنگ بندی کے اعلان پر مجبور کر دیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں : رسول خدا کی ذات کسی خاص مکتب، مسلک، قوم اور نسل کیلئے نہیں بلکہ عالم بشریت کیلئے باعث رحمت و ہدایت ہے،عارف الجانی

دوسری جانب صیہونی فوج کی مقبوضہ فلسطین کے شمالی حصہ میں واقع ایک چھاؤنی میں صیہونی فوجیوں میں آپس میں جھڑپ ہو گئی جس میں 8 فوجی زخمی ہوئے۔

صیہونی ٹی وی چینل کان کے مطابق، منگل کے روز ہوئی اس جھڑپ کی تحقیقات شروع ہو گئی ہیں۔

اس سے پہلے کل ایک صیہونی ذریعے نے بتایا تھا کہ صیہونی فوج میں لازمی سروس سے فرار کرنے والے فوجیوں کی تعداد بڑھتی جا رہی ہے۔

قابل ذکر ہے کہ پچھلے سال صیہونی فوج کی چھاؤنی میں اسی طرح کی جھڑپ 21 افراد زخمی ہوئے تھے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button