اہم ترین خبریںیمن

یمنی فوج کے ہاتھوں جارح سعودی اتحاد کے 4 سینئر کمانڈر ہلاک

شیعیت نیوز: یمن میں جارج سعودی اتحاد کے 4 سینئر کمانڈر یمنی فوج کے ہاتھوں ہلاک ہوگئے۔

رپورٹ کے مطابق 4 بڑے سینئر کمانڈر مسعد الصیادی، عبد الرقیب النقاس، ابراہیم علی ناجی الحجری اور وسیم توفیق علی شدیوہ، مآرب میں یمنی فوج کی کارروائی میں مارے گئے۔

سعودی اتحاد سے وابستہ میڈیا نے ان چاروں کمانڈروں کے مارے جانے کے مقام اور وقت کا ذکر نہیں کیا، لیکن گذشتہ کچھ دنوں سے مآرب کو واپس لینے کی یمنی فوج کی مہم کے مدنظر مآرب کی آپریشنل ایکسس پر شدید جھڑپیں ہو رہی تھیں۔

یمن کی مسلح افواج کے ترجمان یحیی سریع نے ایک پریس کانفرنس میں صوبے مآرب اور شبوہ میں یمنی فوج اور رضاکار فورس انصار اللہ کی طرف سے انجام دیئے گئے ”ربیع النصر“ نامی تازہ فوجی آپریشن کی تفصیلات بیان کرتے ہوئے کہا کہ ان دونوں صوبوں کے 5 ضلعے یمنی فورسز کے کنٹرول میں آ گئے ہیں۔

یمنی فوج کے ترجمان یحیی سریع نے کہا ہے کہ یمنی فورسز اور قبائل نے صوبہ مآرب کے العبدیہ علاقہ کا مکمل کنٹرول سنبھال لیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : یمنی قوم سعودی جارحیت کے خلاف ثابت قدم ہے، سید عبدالملک الحوثی

اطلاعات کے مطابق یمنی تنظیم انصار اللہ نے جمعہ کے روزکہا تھا کہ یمنی فورسز اور قبائل نے العبدیہ کے بعض علاقوں کو آزاد کرالیا ہے۔

یمنی فوج اور قبائل نے آج اس علاقہ میں سعودی عرب اور اس کے کرائے کے فوجیوں کا مکمل صفایا کرتے ہوئے العبدیہ پرمکمل کنٹرول حاصل کرلیا ہے۔

ذرائع کے مطابق یمنی تنظیم انصار اللہ نے صوبہ مآرب کے بڑے حصہ کو جارح فوج کے قبضہ سے آزاد کرالیا ہے۔ یمن کا صوبہ مآرب اہم صوبہ ہے جو گیس اور تیل کے ذخائر سے مالا مال ہے۔

یمنی فوج کے ترجمان نے کہا کہ یمنی فوج نے العبدیہ کو دشمن کے غاصبانہ اور ناجائز قبضہ سے آزاد کرالیا ہےاور یمنی فورسز کی یمن سے دشمن فوج کے مکمل خاتمہ تک دفاعی کارروائیوں کا سلسلہ جاری رہےگا۔

فوجی معاملوں کے تجزیہ نگاروں کا خیال ہے کہ داعش، القائدہ کے دہشت گردوں اور منصورہادی کے کرائے کے فوجیوں کے ہاتھ سے صوبے مآرب کے نکل جانے سے، باقی بچے ہوئے صوبے بھی یمنی فوج کے کنٹرول میں آ جائیں گے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button