اہم ترین خبریںیمن

انصار اللہ نے مآرب کی فضا میں سعودی اتحاد کا ایک جنگی طیارہ مار گرایا

شیعیت نیوز: یمن کے صوبے البیضا کے گورنر ہاؤس نے صوبے مآرب کی فضا میں سعودی اتحاد کا ایک جنگی طیارہ مار گرائے جانے کی خبر دی ہے۔

رپورٹ کے مطابق البیضا کے ڈپٹی گورنر ناصر الوہبانی نے ہفتے کی شام ایک ٹوئٹ میں لکھا ہے کہ یمنی فوج اور عوامی رضاکار فوج انصار اللہ نے مآرب کے شہر العبدیہ کی فضا میں سعودی اتحاد کا ایک جنگی طیارہ مار گرایا ہے۔

انھوں نے کہا کہ اس جنگی طیارے کے پائلٹ کو پکڑ لیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس انصار اللہ نے جمعے کے روز صوبے مآرب میں العبدیہ شہر کو مکمل طور پر اپنے کنٹرول میں لے لیا اور سعودی اتحاد کے تمام فوجی اہلکاروں کو اس شہر کو ترک کرنے پر مجبور کر دیا۔

جغرافیائی پوزیشن کے لحاظ سے العبدیہ شہر، صوبے مآرب میں داخل ہونے کے لئے ایک اہم اسٹریٹیجک دروازہ شمار ہوتا ہے اور اس شہر کی سرحدیں مغربی اور جنوبی علاقوں کی طرف سے صوبے البیضا اور شبوہ سے ملی ہوئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : لبنان میں ہر قسم کی بدامنی اور قتل و غارت کا ذمہ دار امریکی سفارت خانہ ہے، شیخ احمد قبلان

اسی بنا پر اس شہر کی جغرافیائی پوزیشن، خاص اسٹریٹیجک اہمیت کی حامل ہے۔

دوسری جانب یمن پر جارح سعودی اتحاد کے حملوں کے جواب میں یمنی فورسز نے ایک بار پھر سعودی عرب کی سرزمین پر ڈرون سے کارروائی کی۔

سعودی عرب کی واس خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق جارح سعودی اتحاد نے ہفتے کی رات اعتراف کیا ہے کہ یمنی فوج کے دو ڈرون طیارے، سعودی عرب کی فضائی حدود میں داخل ہوئے۔

سعودی اتحاد نے دعوی کیا کہ یمنی فوج کے ان دونوں ڈرون طیاروں کا تعاقب کر کے انہیں مار گرایا گیا۔ یہ ایسی حالت میں ہے کہ بعض ذرائ‏ع نے جنوبی سعودی عرب میں واقع جیزان کے علاقے میں ہونے والے ہوائی حملے کے نتیجے میں شدید دھماکوں کی آوازیں سنائی دیئے جانے کی خبر دی ہے۔

یمنی فوج نے سعودی اتحاد کی جانب سے کئے جانے والے دعوے پر ابھی تک اپنے کسی بھی قسم کے ردعمل کا اظہار نہیں کیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button