اہم ترین خبریںپاکستان

افغانستان میں شیعہ نسل کشی کے واقعات کےخلاف ایم ڈبلیوایم کاکل سندھ بھرمیں یوم احتجاج منانے کا اعلان

انہوں نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین دکھ کی اس گھڑی میں شہداء کے اہل خانہ کے غم میں برابر کی شریک ہے ۔

شیعیت نیوز: مجلس وحدت مسلمین صوبہ سندھ کے سیکریٹری جنرل علامہ سید باقرعباس زیدی نے کہا کہ افغانستان میں پہ درپہ دوجامع مسجد میں خودکش حملوں اور سینکڑوں نمازیوں کے بہیمانہ قتل عام کے خلاف کل 17 اکتوبر 2021 بروز اتوار سندھ بھرمیں پرامن یوم احتجاج منایا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: معروف ٹک ٹاک اسٹار مفتی طارق مسعود نے جشن عید میلادالنبیؐ منانے کو بدعت قرار دے ڈالا

انہوں نے کہا کہ افغانستان میں شیعہ نسل کے واقعات باعث تشویش ہیں،ایک ہفتے کے دوران دوجامع مسجد میں نماز جمعہ کے اجتماعات میں خودکش حملے اور ان حملوں میں 150 سے زائد نمازیوں کے سفاکانہ قتل عام پر پورا عالم اسلام سوگوار ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین دکھ کی اس گھڑی میں شہداء کے اہل خانہ کے غم میں برابر کی شریک ہے ۔

یہ بھی پڑھیں: قندوز اور قندھار میں پہ در پہ نماز جمعہ کے اجتماعات پر حملے اور ان سانحات میں قیمتی انسانوں کا نقصان قابل مذمت ہے،علامہ برکت مطہری

انہوں نے مزید کہا کہ مجلس وحدت مسلمین صوبہ سندھ کے تحت کل سندھ کے تمام اضلاع میں پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرے کیئے جائیںگے جس میں عالمی دہشت گرد گروہ داعش اور ان کے تخلیق کار امریکہ واسرائیل کے خلاف نفرت کا اظہار کیا جائے گا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button