اہم ترین خبریںسعودی عرب

ایران کے ساتھ مذاکرات دوستانہ ماحول میں ہو رہے ہیں، سعودی وزیر فیصل بن فرحان

شیعیت نیوز: سعودی عرب کے وزیر فیصل بن فرحان نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ مذاکرات دوستانہ ماحول میں منعقد ہوئے لیکن ابھی اس نقطے پر نہیں پہونچے جسے خاطرخواہ پیشرفت کہا جا سکے۔

اسوشی ایٹڈ پریس کے مطابق، سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان نے اپنے امریکی ہم منصب اینٹونی بلنکن کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس میں تہران-ریاض مذاکرات کو دوستانہ بتاتے ہوئے کہا کہ یہ مذاکرات ایسے نقطے پر نہیں پہونچے ہیں جنہیں خاطرخواہ پیشرفت کا نام دیا جاسکے۔

سعودی عرب کے وزیر فیصل بن فرحان نے اس بارے میں کہا کہ اب تک تہران-ریاض کے مابین مذاکرات کے چار دور ہو چکے ہیں۔ یہ مذاکرات دوستانہ رہے لیکن مؤثر نہیں تھے۔

انہوں نے کہا کہ طرفین کے نقطہ نظر کا جائزہ لیا گیا لیکن ابھی اسے خاطرخواہ پیشرفت نہیں کہا جا سکتا۔

واضح رہے کہ بدھ کے روز بلومبرگ نیوز چینل نے آگاہ ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا تھا کہ ایران نے سعودی عرب کے ساتھ تازہ دور کے مذاکرات میں یہ پیشکش کی تھی کہ دونوں ممالک ایک دوسرے کے یہاں قونصل خانے کھول کر حسن نیت کا اظہار کر سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : داعش نے قندہار میں شیعہ جامع مسجد پر دہشت گردانہ حملے کی ذمہ داری قبول کرلی

دوسری جانب سعودی عرب کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ ریاض ایران کے ساتھ مذاکرات میں سنجیدہ ہے۔

سعودی عرب کے وزیر فیصل بن فرحان نے اخبار فائیننشل ٹائمز کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے ایران اور سعودی عرب کے مابین مذاکرات میں پیشرفت کی خبر دی ۔

فیصل بن فرحان نے ریاض اور تہران کے مابین ہونے والے مذاکرات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ہم ایران کے ساتھ تمام شعبوں میں تعاون کو فروغ دیناچاہتے ہیں۔

اخبار فائیننشل ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب، ایران کی جانب سے قونصل خانہ اور اسلامی تعاون تنظیم کا نمائندہ دفتر کھولنے کی درخواست کا جائزہ لے رہا ہے۔

سعودی ٹیلی ویژن چینل الاخباریہ نے گزشتہ ہفتے کہا تھا کہ علاقے کی سلامتی کیلئے تہران اور ریاض کے مابین براہ راست مذاکرات ہو رہے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button