اہم ترین خبریںمقبوضہ فلسطین

اسرائیلی ریاستی دہشت گردی، شہر بیت لحم میں فلسطینی نوجوان شہید

شیعیت نیوز: اسرائیلی فوج کی ریاستی دہشت گردی کے نتیجے میں فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہر بیت لحم ایک فلسطینی شہری کو شہید کردیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق صیہونی پولیس نے کل رات جنوبی شہر بیت لحم میں ایک فلسطینی جوان کو یہ بہانہ بناتے ہوئے کہ وہ صیہونی فوجیوں پر حملہ کرنا چاہتا تھا فائرنگ کر کے شہید کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق قابض اسرائیلی فوج نے بیت المقدس اور گوش عتصیون یہودی کالونی کو ملانے والی شاہراہ پر ایک فلسطینی نوجوان کو گولی ماری۔

عبرانی ذرائع کے مطابق قابض اسرائیلی فوج نے ایک فلسطینی پر اس وقت گولی چلائی جب وہ انفاق چوکی کے قریب تھا۔ اس نے یہودی آباد کاروں کی گاڑیوں پر پٹرول بم بھی پھینکا تاہم مقامی فلسطینی ذرائع نے یہودیوں کے اس دعوے کو م گھڑت قرار دے کر مسترد کردیا ہے۔

اطلاعات کےمطابق قابض اسرائیلی فوج نے ایک نہتے فلسطینی کو گولیاں مار کر شدید زخمی کردیا اور کسی کو اس کے قریب جانے اور طبی امداد فراہم کرنے کی اجاز نہیں دی گئی جس کے نتیجے میں وہ دم توڑ گیا۔

واضح رہے کہ کچھ مہینوں سے صیہونی کالونیوں کی تعمیر کے خلاف مقبوضہ بیت المقدس،غرب اردن اور دوسرے علاقوں میں مظاہرے ہو رہے ہیں جن پر ہر بار صیہونی فوجی حملہ کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : شیڈول فورمیں شامل تکفیری دہشتگرد سرغنہ اورنگزیب فاروقی کی میرپورخاص میں شیعہ مقدسات کی سر عام توہین، ریاستی اداروں کی تماش بینی

دوسری جانب اسرائیلی جیلوں میں تقریبا انیس سال سے قید ایک فلسطینی شہری کو گذشتہ روز رہا کیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق غرب اردن کے شمالی شہر جنین سے تعلق رکھنے والے شادی وشاحی کو انیس سال کے بعد جیل سے رہا کیا گیا ہے۔ وہ شہر جنین میں مثلث الشہدا کے علاقے کے رہائشی ہیں۔

ہمارے نامہ نگار کے مطابق وشاحی کو جنوبی الخلیل میں الظاہریہ چیک پوسٹ پر لایا گیا۔اس سے قبل وہ النقب جیل میں قید تھا جہاں سے اسے چیک پوسٹ پر لا کر اس کے خاندان کے حوالے کیا گیا۔

وشاحی کو قابض اسرائیلی فوج نے 16 اکتوبر 2002ء کو انتفاضہ الاقصیٰ کی مزاحمتی سرگرمیوں میں حصہ لینے کی پاداش میں گرفتار کیا گیا تھا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button