طالبان دہشت گردی کو معافی دینے والے وزیراعظم عمران خان سے تحریک جعفریہ پاکستان کا شکوہ
شیعیت نیوز: شیعہ علماء کونسل پاکستان نے وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے ہزاروں بےگناہ شیعہ سنی مسلمانوں کے قاتل طالبان دہشت گردوں کو عام معافی دینے کے اعلان اور محب وطن و اتحاد بین المسلمین کی داعی جماعت تحریک جعفریہ پاکستان پر آمر پرویز مشرف کے ہاتھوں لگائی گئی بلاجواز اور غیر آئینی پابندی کے تسلسل پر شکوے کا اظہار کیا ہے ۔
شیعہ علماءکونسل کی رسمی ویب سائٹ پر جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ تحریک طالبان پاکستان(TTP)کوجن کے بارے میں آپ بہت کچھ کہتے رہے جو ریکارڈ پر ہے عام معافی دینے کا فیصلہ کرچکے ہیں اور اس حوالے سے مذاکرات کا سلسلہ بھی جاری ہے ۔
یہ بھی پڑھیں: ایم ڈبلیوایم کی جا نب سے مختلف مکاتب فکر کے علماءومشائخ کو عشق پیغمبر اعظم مرکز وحدت مسلمین کانفرنس کی دعوت کا سلسلہ جاری
اِدھرجنہوں نے مسلسل آئین و قانون کی بالادستی و نفاذ کی بات کی ،اتحاد و اتفاق اور امن وبھائی چارے کے لئے عملی اقدامات کیے، انہیں تسلسل سے بدنام زمانہ سیاہ لسٹ میں شامل کر رکھا ہے۔
سپریم کورٹ آف پاکستان کے،تحریک جعفریہ پاکستان کےخلاف سرکاری ریفرنس کو لاحاصل اور بے ثمر قرار دینے کے واضح فیصلے اور متعددو مسلسل یاددہانیوں کے باوجود بدنام زمانہ سیاہ لسٹ سے ڈی نوٹیفائی نہیں کیا جا رہا۔
یہ بھی پڑھیں: تحریک انصاف کی متعصب کے پی کے حکومت کی جلوس عزا پر پابندی اور کالعدم جماعت کو ریلیوں کی اجازت
کیا یہی ہے ریاست مدینہ ماڈل جس کا نعرہ لگایا جا رہا ہے؟ ۔کیا یہی ہے اتباع رسول جس کا دعویٰ کیا جا رہا ہے؟۔اگر یہی ریاست مدینہ کا ماڈل ہے اور یہی اتباع رسول ہے تو ۔۔۔۔
فعلیٰ ہذا الاسلام السلام
یہ تضاد اور۔۔۔۔۔ کیوں؟؟؟







