اہم ترین خبریںپاکستان

تحریک انصاف کی متعصب کے پی کے حکومت کی جلوس عزا پر پابندی اور کالعدم جماعت کو ریلیوں کی اجازت

اس میلاد ریلی کے خلاف انجمن متولیان، مجلس وحدت مسلمین اور تحریک نفاذ فقہ جعفریہ نے مشترکہ طور پر پولیس اور انتظامیہ کو درخواست جمع کرائی ہے

شیعیت نیوز: ڈیرہ اسماعیل خان میں اہل تشیع جماعتوں نے انتظامیہ سے معاہدات کی پاسداری یقینی بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔ کالعدم جماعت تحریک لبیک یارسول اللہ پاکستان کی جانب سے انصاف پارک، نیو بنوں چونگی سے عید میلاد النبی (ص) کے سلسلے میں میلاد ریلی نکالی گئی، جو کہ بنوں روڈ سے گزر کر حقنواز پارک میں اختتام پذیر ہوئی۔ اس میلاد ریلی کے خلاف انجمن متولیان، مجلس وحدت مسلمین اور تحریک نفاذ فقہ جعفریہ نے مشترکہ طور پر پولیس اور انتظامیہ کو درخواست جمع کرائی ہے، جس میں انتظامیہ و پولیس سے اس غیر قانونی ریلی کے خلاف نوٹس لینے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم عمران خان اور ایران کی مسلح افواج کے چیف آف جنرل اسٹاف میجر جنرل محمد باقری کی خصوصی ملاقات

یاد رہے کہ گذشتہ برس اربعین کے موقع پہ مشی کی غرض سے تشیع کا جو جلوس برآمد ہوا تھا، اس کے خلاف مقامی اہلسنت نے درخواست دی تھی، جس کو جواز بناکر انتظامیہ نے رواں برس مشی کا جلوس برآمد نہیں ہونے دیا تھا اور خواتین، باپردہ سید زادیوں پر ایف آئی آر درج کی تھیں۔ اب مقامی انجمنوں نے ان معاہدات کے برعکس برآمد ہونے والی ان ریلیوں کے خلاف بھی نوٹس لینے کیلئے انتظامیہ کو انتباہ جاری کیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button