طالبان کیلئےعمران خان کی معافی شہداء کے وارثوں کے زخموں پر نمک پاشی اور امن و امان کو تباہ کرنے کے مترادف ہے، علامہ مرید نقوی

12 اکتوبر, 2021 15:32

شیعیت نیوز: وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے نائب صدر علامہ سید مرید حسین نقوی نے کہا ہے کہ عوام میں تکفیری دہشتگردوں کی حکومتی سرپرستی اور دہشت گرد گروہ سے مذاکرات کے بیانات پر عوام میں تشویش پائی جاتی ہے، ایسا لگتا ہے بعض نادیدہ قوتیں تحریک انصاف کی حکومت کو ناکام کرنے کے منصوبے پر عمل کر رہی ہیں، اپنے ہی شہریوں کے سفّاک قاتلوں سے نرمی اور کالعدم دہشتگرد تنظیموں کی سرگرمیوں کی سرپرستی کا ریاستِ مدینہ تو در کنار، ایک عام سیاسی حکومت کی پالیسیوں سے بھی دور کا واسطہ نہیں۔ اسلام آباد میں تکفیریوں کے مسلسل اجتماعات اور اُن میں برسراقتدار جماعت کے اراکین کی شرکت پر امن پسند حلقوں کو سخت تشویش ہے۔

یہ بھی پڑھیں: برصغیر کے معروف حافظ و مترجم قرآن مولانا سید فرمان علی صاحب مرحوم کی سوانح حیات

میڈیا سیل کی طرف سے جاری بیان میں انہوں نے تشویش کا اظہار کیا کہ تحریک انصاف کی اعلیٰ قیادت کی طرف سے ہزاروں بے گناہوں کے قاتلوں کو معافی دینے کا عندیہ شرعی، قانونی، سیاسی پہلوؤں سمیت کسی بھی لحاظ سے درست نہیں۔ یہ سنگین اقدام نہ صرف نیشنل ایکشن پلان کی صریح خلاف ورزی ہے بلکہ دہشتگردوں کی حوصلہ افزائی، شہداء کے وارثوں کے زخموں پر نمک پاشی اور امن و امان کو تباہ کرنے کے مترادف ہے۔

یہ بھی پڑھیں: علامہ ساجد علی نقوی کاسابق صدرآزادکشمیر سردارسکندرحیات اور مولانانذرالحسنین کے انتقال پر اظہار تعزیت

علامہ مرید حسین نقوی نے نشاندہی کی کہ بغیر کسی عدالتی کارروائی کے شہریوں کی ایک بڑی تعداد کا تاحال لاپتہ ہونا ایک سوالیہ نشان ہے جسے حکمرانوں کی حالیہ پیشکش نے مزید تشویشناک بنا دیا ہے۔

6:34 صبح اپریل 1, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔