اہم ترین خبریںپاکستان

علامہ ساجد علی نقوی کاسابق صدر آزادکشمیر سردار سکندرحیات اور مولانا نذر الحسنین کے انتقال پر اظہار تعزیت

علاوہ ازیں علامہ ساجد نقوی نے مولانا نذر الحسنین عابدی کی وفات پر ان کے فرزند مولانا بدر الحسنین سے تعزیت کی اور مرحوم کی مغفرت کی دعا کی۔

شیعیت نیوز: شیعہ علماء کونسل پاکستان کے سربراہ علامہ سید ساجد علی نقوی نے سابق صدر و وزیراعظم آزاد جموں وکشمیر سردار سکندر حیات اور چیئرمین عابدیہ مشن پاکستان وبزرگ عالم دین مولانا نذر الحسنین عابدی کی وفات پر دکھ و افسو س کا اظہار کیا ہے۔

اپنے مختلف تعزیتی بیانات میں ان کا کہنا تھا کہ سردار سکندر حیات نے ہمیشہ اصول پرستی، حق گوئی اور حق کی سیاست کا علم بلند کیا، آزاد کشمیر کیلئے سردار سکندر حیات کی خدمات کو ہمیشہ یار دکھا جائے گا، مرحوم نے ریاست آزاد کشمیر کے عوام کی جو خدمت کی ہے، وہ ناقابل فراموش ہے۔

یہ بھی پڑھیں: معاشرے میں بڑھتی خود کشی کے تدار ک کیلئے مذہبی اسکالرزاور تعلیمی ادارے کلیدی کردار ادا کر سکتے ہیں، صوبائی وزیرکاظم میثم

علاوہ ازیں علامہ ساجد نقوی نے مولانا نذر الحسنین عابدی کی وفات پر ان کے فرزند مولانا بدر الحسنین سے تعزیت کی اور مرحوم کی مغفرت کی دعا کی۔ ان کا کہنا تھا کہ ہماری دعا ہے کہ خداوند کریم مرحوم کو جنت الفردوس میں جوار معصومینؑ میں جگہ عنایت کرے، آپ اور تمام لواحقین کو صبر جمیل عطا کرے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button