اہم ترین خبریںپاکستان

ذکر نواسہ رسول ؐ امام حسین ؑ سے بغض ،تحریک انصاف کی پنجاب حکومت نے ن لیگ کو بھی پیچھےچھوڑ دیا

یہ مقدمات 19 اور 20 صفر کو نکلنے والی واک کے خلاف درج کیے گئے ہیں، ان مقدمات میں 100 سے زائد نامزد جبکہ ہزاروں نامعلوم افراد کو شامل کیا گیا ہے

شیعیت نیوز: ذکر نواسہ رسول ؐ امام حسین ؑ سے بغض ،تحریک انصاف کی پنجاب حکومت نے ن لیگ کو بھی پیچھےچھوڑ دیا ،ایام اختتام پربھی اربعین حسینی پر مقدمات کا اندراج جاری ہے، چہلم امام حسین علیہ السلام کے موقع پر اربعین واک نکالنے پر ملتان کی ضلعی پولیس نے ضلع بھر میں مقدمات کا اندراج شروع کر دیا، ابتدائی طور پر 11 ایف آئی آرز منظر عام پر آگئیں، یہ مقدمات 19 اور 20 صفر کو نکلنے والی واک کے خلاف درج کیے گئے ہیں، ان مقدمات میں 100 سے زائد نامزد جبکہ ہزاروں نامعلوم افراد کو شامل کیا گیا ہے۔

جن اہم شخصیات کو مقدمات میں نامزد کیا گیا ہے ان میں مولانا وسیم معصومی، جواد جعفری، مرزا وجاہت، کمیل زیدی، ثقلین ظفر، اقبال مہدی زیدی، اسد عباس بخاری، حسنین بخاری، مجاہد عباس گردیزی، مولانا ظہور نقوی، مولوی اقبال حسین، حسن رضا حسینی، مولانا ہادی، تیمور رضا، علی عمران ملک، ملک مرید پہلوان، مولانا اعجاز بہشتی، زوار حسین لنگاہ، اظہر حیدری، ناصر کربلائی سمیت دیگر شامل ہیں۔ یہ مقدمات تھانہ گلگشت، دہلی گیٹ، حرم گیٹ، بوہڑ گیٹ، الپہ، نیوملتان، بہائوالدین زکریا، تھانہ صدر جلالپور پیروالا میں قائم کیے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: شیعہ نوجوان یاور عباس کی شہادت کیسے ہوئی؟ اہم انکشافات ،آرمی چیف سےبھی بڑا مطالبہ سامنے آگیا

تفصیل کے مطابق تھانہ بہائوالدین زکریا میں 6 نامزد جبکہ 300 نامعلوم افراد پر مقدمہ درج کیا گیا، تھانہ گلگشت میں تین الگ الگ مقدمات درج کیے گئے، جن میں 38 افراد نامزد جبکہ 500 سے زائد نامعلوم افراد شامل ہیں، تھانہ بوہڑ گیٹ میں درج ہونے والے مقدمے میں 38 افراد نامزد جبکہ 250 نامعلوم افراد شامل ہیں، تھانہ حرم گیٹ میں درج ہونے والے مقدمے میں 12 افراد نامزد جبکہ 200 نامعلوم شامل ہیں، تھانہ دہلی گیٹ میں درج ہونے والے مقدمے میں 6 افراد نامزد جبکہ سینکڑوں نامعلوم شامل ہیں، تھانہ نیو ملتان میں درج ہونے والے مقدمے میں 5 افراد نامزد کیے گئے۔ تھانہ الپہ میں قائم مقدمے میں 7 افراد کو نامزد جبکہ 20 نامعلوم کو شامل کیا گیا ہے، تھانہ صدر جلالپور پیروالا میں 400 افراد پر مقدمہ درج کیا گیا، جبکہ تھانہ صدر جلالپور میں درج ہونے والے دوسرے مقدمے میں 35 افراد کو شامل کیا گیا۔

واضح رہے کہ مسلم لیگ ن اپنے بعض وزراء کے کالعدم جماعتوں کے ساتھ قریبی تعلقات اور صوبے بھرمیں عزاداروں کے خلاف بےجا مقدمات اور شیڈول فور میں ڈالنے کے حوالے سے بدنام تھی لیکن تحریک انصاف کی موجودہ حکومت نے عزاداروں سے دشمنی میں مسلم لیگ ن کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ ربیع الاول شروع ہوجانے کے باوجود اب تک چہلم امام حسینؑ کے شرکاء پر شہری آزادی سے ماورامقدمات کا اندراج بزدار حکومت کے متعصب کو ظاہر کرتا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button