اہم ترین خبریںعراق

عراق، تکفیری دہشت گرد گروہ داعش کے مالی امور کا انچارج سامی جاسم گرفتار

شیعیت نیوز: عراق کے عبوری وزیراعظم نے دہشت گرد گروہ داعش کے نام نہاد خلیفہ ابوبکر البغدادی کے معاون سامی جاسم کی گرفتاری کا اعلان کیا ہے۔

بغداد سے ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق عبوری حکومت کے وزیراعظم مصطفی الکاظمی نے پیر کے روز اعلان کیا ہے کہ بیرون ملک عراقی انٹیلی جنس ایجنسیوں کے پیچیدہ آپریشن کے دوران ابوبکر البغدادی کے معاون اور داعش کے مالی امور کے انچارج سامی جاسم کو گرفتار کرلیا گیا۔

مصطفی الکاظمی نے اس خبر کا اعلان کرتے ہوئے ملک کے سیکورٹی اور انٹیلی جنس اداروں کی کوششوں کو بھی سراہا۔

عراقی وزیر اعظم نے اتوار کے روز اپنا ووٹ کاسٹ کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ کل سیکورٹی کے معاملے سے متعلق ایک اہم خـبر کا اعلان کرنے والے ہیں تاہم نہیں چاہتے کہ اس خبر کا الیکشن کے عمل پر کوئی منفی اثر مرتب ہو۔

واضح رہے ابوبکر البغدادی سن دوہزار دس سے دوہزار انیس تک دہشت گرد گروہ داعش کا سرغنہ تھا جو ہلاک ہوچکا ہے۔ یہ دہشت گرد گروہ امریکہ، سعودی عرب اور اسرائیل کی فوجی اور مالی حمایت کے ذریعے کئی سال تک عراق کے مختلف شہروں پر قابض رہا ہے اور اس دوران لاتعداد جنگی جرائم کا ارتکاب کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : سعودی اتحاد کے ترجمان ترکی المالکی کا یمن میں اپنی شکست کا اعتراف

دوسری جانب عراق میں تکفیری دہشت گرد گروہ داعش کے 5 اور عناصر دبوچ لئے گئے۔

عراقی فوجیوں نے ملک کے صلاح الدین صوبے میں ایک آپریشن کے دوران داعش کے 5 عناصر کا پتہ لگا کر انہیں گرفتار کر لیا۔

بغداد الیوم کے مطابق، عراق میں مختلف جگہوں پر دہشت گردی کے خلاف عراقی فورسز کا آپریشن جاری ہے، جسکے دوران سکورٹی اہلکاروں نے داعش کے 5 عناصر کی پہچان کر لینے کے بعد انہیں گرفتار کیا۔

مذکورہ آپریشن میں شامل عراقی فوج کی ٹکڑی نے دہشت گردوں کے ٹھکانے بھی تباہ کر دیئے۔

ابھی کچھ دن پہلے عراقی سکورٹی فورسز نے صوبے نینوا میں ایک آپریشن کے دوران بڑی مقدار میں راکٹوں کا پتہ لگا کر انہیں ضبط کر لیا تھا۔ راکٹوں کا یہ اسٹاک داعشی عناصر کا تھا جس کے ذریعے وہ ملک کے مختلف علاقوں پر دہشت گردنہ حملے کا ارادہ رکھتے تھے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button