اہم ترین خبریںپاکستان
بلوچستان ،بھارت نواز 4 تکفیری وہابی دہشت گرد مارے گئے
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) س جاری بیان میں بتایا گیا کہ بلوچستان کے ضلع آواران کے قریب گشت پر مامور اہلکاروں کا دہشت گردوں سے سامنا ہوگا۔

شیعیت نیوز: بلوچستان میں ایف سی اہلکاروں کے ساتھ جھڑپ میں بھارت نواز 4 تکفیری وہابی دہشت گرد مارے گئے۔ ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ گشت پر مامور اہلکاروں کے ساتھ فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) س جاری بیان میں بتایا گیا کہ بلوچستان کے ضلع آواران کے قریب گشت پر مامور اہلکاروں کا دہشت گردوں سے سامنا ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان نے داعش سےمقابلے کیلئے طالبان کو واحد بہترین آپشن قرار دے دیا
ترجمان کے مطابق ایف سی اہلکاروں اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں 4 دہشت گرد مارے گئے، جن سے بھاری تعداد میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق واقعے کے بعد ایف سی کی بھاری نفری علاقے میں پہنچ گئی اور علاقے میں سرچ اینڈ کلیئرنس آپریشن شروع کردیا۔