اہم ترین خبریںپاکستان

پاکستان کو اسلامی ایٹمی ملک بنانے کا سہرا ڈاکٹر عبد القدیر خان کے سر ہے، علامہ ساجد نقوی

ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی قومی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

شیعیت نیوز: شیعہ علماء کونسل پاکستان کے سربراہ علامہ سید ساجد علی نقوی نے محسن پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر کی وفات پر دکھ و افسوس کا اظہار کیا ہے، ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی قومی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

انہوں نے پاکستان کی جوہری صلاحیت کو بڑھاتے ہوئے ملکی دفاع کو ناقابل تسخیر بنایا، پاکستان کو اسلامی ایٹمی ملک بنانے کا سہرا ڈاکٹر عبد القدیر کے سر ہے۔

یہ بھی پڑھیں: محسنِ پاکستان اور نامور ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر خان انتقال کرگئے

علامہ ساجد نقوی نے مزید کہا کہ ڈاکٹر عبد القدیر نے ملکی سلامتی کو بیرونی جارحیت سے نمٹنے کیلئے تقویت فراہم کی، انہوں نے ملکی دفاع کو مضبوط بنانے میں کلیدی کردار ادا کیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button