اہم ترین خبریںدنیا

وہابی دہشت گرد تنظیم داعش نے قندوز کی شیعہ مسجد پر حملے کی ذمہ داری قبول کرلی

شیعیت نیوز: افغانستان میں سرگرم وہابی دہشت گرد تنظیم داعش نے قندوز میں شیعہ مسجد پر حملے کی ذمہ داری لی ہے۔

تکفیری دہشت گرد گروہ داعش نے افغانستان کے صوبہ قندوز کے علاقہ سید آباد میں شیعہ مسجد پر نماز جمعہ کے دوران دہشت گردانہ حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق افغانستان کے صوبہ قندوز کے علاقہ سید آباد میں نماز جمعہ کے دوران حملے کے نتیجے میں 20 نمازی شہید اور 30 زخمی ہوگئے لیکن تکمیلی اطلاعات کے مطابق داعش دہشت گردوں کے مجرمانہ اور بہیمانہ حملے میں 100 نمازی شہید اور 200 سے زائد زخمی ہوگئے۔

لجزیرہ اور آوا کے مطابق داعش دہشت گردوں کے حملے ميں 60 نمازی شہید ہوئے ہیں ۔ ایکس پریس کے مطابق شہداء کی تعداد 100 تک پہنچ گئی ہے جب کہ زخمیوں کی تعداد 250 کے قریب ہے۔

یہ بھی پڑھیں : بحرین، صیہونی حکومت سے سازباز کے خلاف مظاہرہ کرنے والوں پر آل خلیفہ کا حملہ

یہ دھماکہ قندوز شہر کے بندرخان محلے میں سیدآباد مسجد میں جمعہ کی نماز کے دوران ہوا ۔

امریکہ اور سعودی عرب سے منسلک وہابی دہشت گرد تنظیم داعش نے مسجد پرنماز جمعہ کے دوران مجرمانہ اور بہیمانہ حملے کی ذمہ داری قول کرلی ہے۔ داعش دہشت گرد تنظیم اس سے قبل طالبان پر بھی حملوں کی ذمہ داری قبول کرچکی ہے۔

طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے اس خودکش دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہا: افغانستان کی امارت اسلامیہ حکومت اس گھناؤنے عمل کی شدید مذمت کرتی ہے۔

طالبان کے ترجمان نے اطمینان دلایا کہ اس واقعے کے ذمہ دار عناصر کو گرفتار کرکے سزا دی جائے گی۔

افغانستان پر طالبان کے کنٹرول کے بعد قندوز میں یہ پہلا دہشت گردانہ حملہ ہے اس سے قبل تین اکتوبر کو بھی کابل میں عید گاہ کے قریب دہشت گردانہ بم دھماکے میں دو افراد جاں بحق ہوگئے۔ اس طرح کے حملوں کی ذمہ داری خونخوار دہشت گرد گروہ داعش قبول کیا کرتاہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button