اہم ترین خبریںپاکستان

طالبان دہشت گردوں کے ہاتھوں وزیرستان میں شیعہ خاتون ڈاکٹر کا جواں سال فرزند شہید

ان کے والد سید ظفر عباس نقوی مرحوم اور ان کے بھائی سید نعیم عباس نقوی امام بارگاہ حضرت امام حسن (ع) المعروف تھلہ بھورا شاہ کے منتظمین میں شامل ہیں۔

شیعیت نیوز: ڈیرہ اسماعیل خان سے تعلق رکھنے والے ایک اور اہل تشیع نوجوان کو جنوبی وزیرستان میں ملک دشمن کالعدم تحریک طالبان کے دہشت گردوں نے بےدردی سے  شہید کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق جنوبی وزیرستان کے ضلع وانا میں ڈی آئی خان سے تعلق رکھنے والے سید شاہزیب نقوی کو دہشت گردوں نے فائرنگ کر کے شہید کر دیا ہے۔

سید شاہزیب نقوی کا تعلق ڈیرہ اسماعیل خان کے معروف اہل تشیع نقوی گھرانے سے ہے، ان کے والد سید ظفر عباس نقوی مرحوم اور ان کے بھائی سید نعیم عباس نقوی امام بارگاہ حضرت امام حسن (ع) المعروف تھلہ بھورا شاہ کے منتظمین میں شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: بزرگ عالم دین ، درجنوں فلاحی اداروں کے موسٔس علامہ سید نذرالحسنین عابدی نجفی رحلت کرگئے

مقتول سید شاہزیب نقوی کی والدہ ڈاکٹر ہیں اور وزیرستان کے سرکاری ہسپتال میں خدمات انجام دے رہی ہیں۔ آج نماز جمعہ کے بعد سید شاہزیب نقوی اپنے دوست کے ہمراہ موٹرسائیکل پہ والدہ کے پاس ہسپتال جارہے تھے کہ نامعلوم افراد نے فائرنگ کر دی۔

حملہ آوروں کی فائرنگ سے سید شاہزیب نقوی موقع پر ہی زندگی کی بازی ہار گئے جبکہ ان کے دوست کو شدید زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ حملہ آور ارتکاب جرم کے بعد فرار ہو گئے ہیں۔

سید شاہزیب نقوی کے جسد خاکی کو وانا سے ڈیرہ اسماعیل خان لایا جا رہا ہے۔ ان کی شہادت کی خبر سے ڈی آئی خان کے اہل تشیع میں شدید افسوس و غم اور غصے کی لہر دوڑ گئی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button