سی ٹی ڈی کی اہم کارروائی ، کالعدم سپاہ صحابہ کامطلوب دہشت گرد بھاری اسلحےسمیت گرفتار

08 اکتوبر, 2021 10:15

شیعیت نیوز: کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ کوئٹہ کی جانب سے ایک کارروائی کے نتیجے میں ایک مطلوب دہشتگرد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق آج سی ٹی ڈی نے کوئٹہ کے مغربی بائی پاس پر جبل نور کے قریب واقع بس اڈے پر کارروائی کرتے ہوئے کالعدم سپاہ صحابہ / لشکر جھنگوی کے مبینہ دہشتگرد ہارون خان کو ژوب سے کوئٹہ آتے ہوئے گرفتار کر لیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: تحریک انصاف حکومت نے طالبان کےبعدکالعدم سپاہ صحابہ/ لشکر جھنگوی کو بھی این آر او دے دیا

بتایا جا رہا ہے کہ مبینہ شخص کے قبضے سے اسلحہ و گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا ہے۔ ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق گرفتار مبینہ دہشتگرد کو مزید تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔

11:18 صبح اپریل 17, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔