اہم ترین خبریںپاکستان کی اہم خبریں

پاکستان میں ربیع الاول کا چاند نظرآگیا۔۔۔۔ عید میلاد النبیؐ کس دن ہوگی؟؟؟

چاند کی شہادتیں موصول ہونے کے بعد چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے ربیع الاول کا چاند نظر آنے کا اعلان کیا۔

شیعیت نیوز: مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اعلان ،پاکستان میں ربیع الاول سن 1443 ہجری کا چاند نظر آگیا ، 12ربیع الاول عید میلاد النبیؐ 19 اکتوبر بروز منگل کو ہوگی۔

ماہ ربیع الاول کے چاند کی رویت کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج بعد نماز عصر وزارت مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی کے مرکزی سیکرٹریٹ اسلام آباد میں ہوا ، اجلاس کی صدارت چیئرمین مولانا عبد الخبیر آزاد نے کی۔

چاند کی شہادتیں موصول ہونے کے بعد چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے ربیع الاول کا چاند نظر آنے کا اعلان کیا۔

یہ بھی پڑھیں: تحریک انصاف حکومت نے طالبان کےبعدکالعدم سپاہ صحابہ/ لشکر جھنگوی کو بھی این آر او دے دیا

چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے مطابق 12ربیع الاول 19 اکتوبر بروز منگل کو ہوگی۔

خیال رہے کہ حکومت نے عید میلاد النبیﷺ بھرپور طریقے سے منانے کا اعلان کیا ہے۔

گذشتہ روز وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد میڈیا بریفنگ میں وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے بتایا کہ حکومت نے ہفتہ رحمت اللعالمین ﷺ منانےکا فیصلہ کیا ہے، کابینہ نے عید میلاد البنی ﷺکے موقع پر قیدیوں کی سزاؤں میں کمی کی منظوری بھی دی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button