اہم ترین خبریںپاکستان کی اہم خبریں

بلوچستان میں بڑی تباہی مچ گئی، جاں بحق شہریوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ

بلوچستان میں زلزلے کے بعد متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں شروع کر دی گئی ہیں اور زخمیوں کو کوئٹہ منتقل کرنے کے لیے ہیلی کاپٹر ہرنائی پہنچ چکے ہیں

شیعیت نیوز: بلوچستان کے مختلف علاقوں میں زلزلے نے تباہی مچا دی ہے، جس کے باعث 20 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں، جبکہ جانی و مالی نقصان کی خبریں مختلف علاقوں سے موصول ہو رہی ہیں۔ بلوچستان کے مختلف علاقوں میں رات گئے آنے والے زلزلے نے شدید تباہی مچا دی ہے، جس میں اب تک کی موصول شدہ اطلاعات کے مطابق 20 افراد جاں بحق اور درجنوں زخمی ہو چکے ہیں۔

جب کہ متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں شروع ہیں۔ زلزلہ پیمامرکز کے مطابق زلزلہ رات 3:02 منٹ پر آیا، جس کی شدت 5.9 اور گہرائی 15 کلومیٹر تھی جب کہ زلزلے کا مرکز ہرنائی کے قریب تھا۔

یہ بھی پڑھیں: عاشق اہل بیتؑ لیجنڈ اداکار عمر شریف فرزندِ امام حسنؑ حضرت عبداللہ شاہ غازی ؑکے جوار میں سپردلحد

زلزلے کے باعث کوئٹہ، سبی، چمن، زیارت، قلعہ عبدﷲ، ژوب، لورالائی، پشین، مسلم باغ اور دکی متاثر ہوئے جبکہ دیگر علاقوں میں بھی زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔ زلزلے کے باعث سب سے زیادہ جانی ومالی نقصان ہرنائی میں ہوا، جہاں متعدد مکانات تباہ ہو گئے ہیں اور سرکاری عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا۔

بلوچستان میں زلزلے کے بعد متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں شروع کر دی گئی ہیں اور زخمیوں کو کوئٹہ منتقل کرنے کے لیے ہیلی کاپٹر ہرنائی پہنچ چکے ہیں جب کہ ہرنائی اور کوئٹہ کے اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر کے ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل اسٹاف کو طلب کر لیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کالعدم دہشت گرد تنظیم سپاہ صحابہ کے سرغنہ اورنگزیب فاروقی کےخلاف سول سوسائٹی کا بڑا اقدام

دوسری جانب ڈی جی پی ڈی ایم اے نصیر ناصر کا کہنا ہے کہ ہرنائی پہاڑی علاقہ ہے جس کی وجہ سے امدادی کاموں میں مشکلات کا سامنا ہے تاہم ہرنائی کے متاثرہ علاقوں میں لیویز اور ریسکیو ٹیمیں بھی امدادی کاموں میں مصروف ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button