امریکی دھمکیاں جوتے کی نوک پر، لبنان کیلئے ایرانی تیل کا تیسرا بحری جہازشام پہنچ گیا
پروگرام کے مطابق لبنان کے لئے تیل پہنچانے والے ایران کے تیسرے بحری جہاز میں موجود ایندھن، ٹینکر کانوائے کے ذریعے لبنان پہنچایا جائے گا.

شیعیت نیوز: لبنان کے لئے ایران کا تیسرا تیل بردار بحری جہاز شام کی بانیاس بندرگاہ پر پہنچ گیا ہے جو آئل ٹینکروں کے ذریعے لبنان کے لئے روانہ کیا جائے گا۔ حزب اللہ نے لبنان کے لئے ایرانی تیل کے برآمداتی سلسلے کو امریکی محاصرے کی ناکامی قرار دیا ہے۔
پروگرام کے مطابق لبنان کے لئے تیل پہنچانے والے ایران کے تیسرے بحری جہاز میں موجود ایندھن، ٹینکر کانوائے کے ذریعے لبنان پہنچایا جائے گا.
اس سے پہلے بھی اسلامی جمہوریہ ایران نے لبنان کے لئے دو تیل بردار بحری جہاز ارسال کئے تھے جو شام کی بانیاس بندرگاہ پہنچے تھے اور پھر وہاں سے یہ تیل آئل ٹینکروں کے ذریعے لبنان بھیجا جا چکا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: عاشق اہل بیتؑ لیجنڈ اداکار عمر شریف فرزندِ امام حسنؑ حضرت عبداللہ شاہ غازی ؑکے جوار میں سپردلحد
ایران سے ایندھن کی درآمدات کا سلسلہ گذشتہ چند ہفتوں سے شروع ہوا ہے جو بدستور جاری ہے۔ ایران سے لبنان کے لئے ایندھن کی درآمدات حزب اللہ کے سربراہ سید حسن نصراللہ کی درخواست پر شروع ہوئی ہے۔
حزب اللہ لبنان کے نائب سربراہ شیخ نعیم قاسم نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ایران سے ایندھن کی درآمدات نے لبنان کے خلاف تاریخ کے اہم ترین محاصرے کو ناکام بنا دیا۔ امریکی پابندیوں کی بنا پر لبنان کو ڈیڑھ برس سے زیادہ عرصے سے ایندھن سمیت خراب اقتصادی صورت حال کا سامنا ہے۔
حزب اللہ لبنان کے نائب سربراہ نے حکومت کی تشکیل اور ملک کے محاصرے کی شکست کو لبنان کے لئے دو اہم کامیابی قرار دیا ہے۔ حزب اللہ کے نائب سربراہ شیخ نعیم قاسم نے کہا ہے کہ کابینہ کی تشکیل اگرچہ تاخیر سے انجام پائی ہے تاہم لبنان اور استقامت کے لئے نہایت اہم ہے اور اس کے ساتھ ہی ایران سے ڈیزل کی درآمدات اور ملک کے خلاف امریکی محاصرے کی ناکامی نے جو حزب اللہ کے پائدار اور دلیرانہ موقف کی مرہون منت ہے، امریکہ کو جلد از جلد اپنے منصوبے پر نظر ثانی کرنے پر مجبور کر دیا۔
یہ بھی پڑھیں: عراقی کردستان و دیگر علاقوں میںانقلاب دشمن ٹولے ہمارے نشانے پر رہیں گے،مشیرِ رہبرِ انقلاب
نعیم قاسم نے کہا کہ امریکہ، انسانیت، اخلاق اور حق و انصاف سے دور ہو کر کام کرتا ہے چاہے اس کے اقدام کے نتیجے میں بچے، خواتین اور بزرگوں کا قتل ہی کیوں نہ ہو اور ہم نے افغانستان، عراق، شام، یمن اور مختلف علاقوں میں اس کا مشاہدہ کیا ہے۔
شیخ نعیم قاسم نے کہا کہ حزب اللہ ایسی کسی ڈکٹیشن کو قبول نہیں کرے گا جو علاقے میں صیہونی منصوبے اور غاصبانہ قبضے کے مضبوط ہونے اور خودمختاری و آزادی میں خلل پیدا ہونے کا باعث بنے۔ انھوں نے کہا کہ حزب اللہ فوجی، ثقافتی، اقتصادی، سماجی اور اخلاقی ہر سطح کے تمام چیلنجوں کے مقابلے میں مضبوطی سے ڈٹی ہوئی ہے۔