آرمی پبلک سکول کے شہید بچوں اور کراچی تا گلگت مارے گئے ہزاروں شیعوں کےقاتلوں کو حساب دینا ہوگا، رحمان ملک
سینیٹر رحمان ملک نے کہا کہ بینظیر بھٹو شہید کا قاتل اکرام اللہ ٹی ٹی پی کے ساتھ ہے، اکرام اللہ دوسرا خودکش حملہ آور تھا جو بچ گیا تھا۔

شیعیت نیوز: سابق وزیر داخلہ سینٹر رحمان ملک نے عمران خان کی تحریک انصاف حکومت کی جانب سے ملک دشمن کالعدم تحریک طالبان سے مذاکرات شروع کرنے اور انہیں معافی دینے کے بیان پر رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ کالعدم تحریک طالبان کو معافی دینے کے بجائے ان سےہزاروں پاکستانیوں کے خون کاحساب لینا ہوگا۔
سینیٹر رحمان ملک نے کہا کہ ٹی ٹی پی پاکستان کے ساتھ مخلص نہیں ہے، ٹی ٹی پی نے ہمشہ بات کی اور معاملے کو لٹکایا جبکہ ٹی ٹی پی ہمیشہ بات چیت کا فائدہ اٹھاتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: 5 اکتوبر 1998 ،عمران خان صاحب ! شہید ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ گجرانوالہ،انکی بیٹی اور محافظ آج بھی انصاف کے منتظر ہیں
سینیٹر رحمان ملک نے کہا کہ بینظیر بھٹو شہید کا قاتل اکرام اللہ ٹی ٹی پی کے ساتھ ہے، اکرام اللہ دوسرا خودکش حملہ آور تھا جو بچ گیا تھا۔ افغانستان کے وزیر داخلہ سے درخواست ہے کہ محترمہ کے قاتل کو پاکستان کے حوالے کیا جائے۔
انہوں نے کہا کہ آرمی پبلک سکول کے شہید بچوں کے والدین انصاف کے منتظر ہیں، کوئٹہ کراچی گلگت و دیگر شہروں میں ہزاروں شیعہ مارے گئے،مساجد چرچ سکول مارکیٹوں میں ہزاروں بیگناہ پاکستانی مارے گئے۔ٹی ٹی پی کو پاکستان میں کئے ہوئے حملوں کا حساب دینا ہوگا۔