آغا حامد علی شاہ موسوی کا اربعین واک و مشی کے خلاف شرمناک بیان،عزاداران حسینی کامعافی کا مطالبہ

04 اکتوبر, 2021 16:28

شیعیت نیوز: سربراہ تحریک نفاذ فقہ جعفریہ پاکستان آغاحامد علی شاہ موسوی نے مشی واربعین واک کو منفی سرگرمی اور یزیدیت کی تقویت کا باعث قراردےدیا، میڈیا کو جاری اپنے بیان میں انہوں نےاپنے پیروکاروں کو نصیحت کی ہے کہ وہ مشی اربعین سے دور رہا کریں سادہ الفاظ میں عزاداری دشمن پولیس انتظامیہ اور حکومت کے وفادار بن کر رہیں۔ٹی این ایف جےکےویب چینل والعصرٹی وی پرنشر ہونے والے اس بیان کو سن کر عزاداران حسینی ؑ میں شدید غم وغصے اور نفرت کا اظہار ۔

تفصیلات کے مطابق عزاداری دشمن حکومت ، پولیس اور ریاستی اداروں کی خوشنودی کی خاطر سربراہ تحریک نفاذ فقہ جعفریہ پاکستان آغاحامد علی شاہ موسوی کا ایک ایسا افسوس ناک منظر عام پر آیا ہے جس نے وطن عزیز میں بسنے والے 8 کروڑ عزاداران سید الشہداء کے مذہبی وعقیدتی جذبات کو بری طرح مجروح کیا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں: آرمینیا کےمقابل مدد کے باوجود احسان فراموش آزربائیجان نے اسرائیلی خوشنودی کی خاطرایران کے خلاف محاذ آرائی کا آغاز کردیا

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ چہلم شہدائے کربلااربعین حسینی ؑ جلوسوں کو ثبوتاژکرنے کیلئے واک کے اعلان یزیدیت کو تقویت پہنچانا ہے،عزاداری پر پابندیوں کی راہ ہموار کرنا ہے ،تمام حسینی مجالس و جلوس ہائے عزا کو اہمیت دیں،منفی سرگرمیوں کو کامیاب نہ ہونے دیں، انہوںنے کہا کہ ملک میں امن کانفرنسوں اور سیمیناروں سے نہیں حکومت کے عملی اقدامات سے قائم ہوگا۔

واضح رہے کہ کل تک وطن عزیز میں تکفیری عناصر، سعودی گماشتے اور متعصب پولیس اور ریاستی ادارے جس عزاداری ، مجالس وجلوس کے خلاف برسرپیکار تھے وہ گذشتہ دو سال سے ملک بھرمیں اربعین امام حسینؑ کے موقع پر نکلنے والے پیادہ جلوسوں، واک اور مشی سےپہلے سے زیادہ خائف ہیں ۔

اس سال آغازایام عزا پر جہاں کالعدم وہابی وناصبی تنظیموں نے عزاداری کےخلاف نفرت انگیز مہم کو زور وشور سے شروع کیا وہیں انہوں نے اربعین کے قریب آتے ہی مشی جلوسوں اور اربعین واک کے خلاف ملک گیر پروپگینڈا مہم کا بھی آغاز کیا،اس کام میں ریاستی اداروں خصوصاً پنجاب پولیس نے بھی خوب تعصب کا مظاہرہ کیا اور سو سے زائد ایف آئی آرز ان اربعین واکس کے خلاف کاٹی گئیں، سندھ حکومت نے بھی پنجاب حکومت کی پیروی کرتے ہوئے ایک درج کے قریب مقدمات درج کیئے اور ان واکس کو نقص امن کا باعث اور غیر قانونی قرار دیاجب کہ کسی بھی شہری کو کسی بھی سڑک یا فٹ پاتھ پر چلنے سے کوئی قانون نہیں روک سکتا۔

یہ بھی پڑھیں: شیعیان حیدرکرارؑ پاکستان 14 سوسال پرانے یزید کی طرح عمران خان کو بھی نہیں بھولیں گے

ایسی صورت حال میں سربراہ تحریک نفاذ فقہ جعفریہ پاکستان آغاحامد علی شاہ موسوی کا یہ بیان عزاداری دشمن تکفیری عناصر، حکومت، پولیس اور ریاستی اداروں کے موقف کو تقویت پہنچانے اورعزاداروں کےخلاف ان کے ظالمانہ اقدامات کی تائید وحمایت کے سوا کچھ قرار نہیں دیا جاسکتا۔ آغا حامد موسوی کو فوری طور پر اپنے اس شرمناک اور قابل مذمت بیان پر شیعیان حیدرکرارؑ سے معافی مانگی چاہئے۔

آغا حامد علی شاہ موسوی کا عزاداری ، مشی کےخلاف بیان لنک پر کلک کرکے ملاحظہ فرمائیں۔

https://www.facebook.com/100039266889298/posts/530734021578823/?sfnsn=scwspwa

1:22 شام اپریل 17, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔