شیعیان حیدرکرارؑ پاکستان 14 سوسال پرانے یزید کی طرح عمران خان کو بھی نہیں بھولیں گے

05 اکتوبر, 2021 01:29

شیعیت نیوز: چہلم امام حسین ؑ پر کربلائے معلیٰ اور نجف اشرف کی زیارت کے بعد وطن لوٹنے والے زائرین کے ساتھ حکومتی نارواسلوک اذیتوں کی فراہمی اور تمام تر سازشوں کے باوجود زائرین سرخروہوگئے، گذشتہ دو روز میں کراچی ایئرپورٹ پر اترنے والے 1000 سے زائد زائرین کے کورونا ٹیسٹ کی رپورٹس منفی آگئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق کورونا سے بچاؤ کی ویکسین کی دونوں خوراک لگی ہونے کےباوجود فقط عراق سے واپس آنے والے زائرین امام حسینؑ کے ساتھ حکومتی متعصبانہ رویہ ، بلاجواز قرنطینہ اور تمام ترسازشیں خاک میں مل گئی ہیں ، گذشتہ دو روز میں کراچی پہنچنے والے 1000 سے زائد زائرین کی کورونا ٹیسٹ کی رپورٹس منفی آگئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان کے چہیتے طالبان دہشت گردوں کے ہاتھوں ایک اور شیعہ نوجوان بیدردی سے شہید

واضح رہے کہ سول ایوی ایشن حکام نے این سی او سی کے متعصبانہ حکم نامے کے مطابق چہلم امام حسینؑ میں شرکت کیلئے عراق جانے والے زائرین بشمول نابالغ زائرین پر بھی کورونا ویکسین کی دونوں خوراکیں لگوانے کی شرط عائد کردی تھی، بعدازاں سترا سال سے کم عمر زائرین کو استثنیٰ حاصل ہوگیا تھا لیکن سترا برس سے زائد عمر کے زائرین کیلئے دونوں خوراکوں کی شرط برقرار رکھی جس کے سب زائرین کی بڑی تعداد زیارات پر جانے سے محروم بھی رہ گئی اوراب ستم بالائے ستم یہ کہ وہ زائرین جن کے بہت سے عزیزواقارب کو ویکسین کی دوسری خوراک نہ لگے ہونے کے سبب ایئر پورٹس پر روک لیا کر کربلا جانے سےروک لیا گیا تھا انہیں عراق سے واپسی پر زبردستی ایک روز قرنطینہ میں روکنا شروع کردیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: شیعہ علماء کونسل کی کالعدم تنظیم کے طلباءونگ کے اجتماع اور حکومتی واپوزیشن اراکین کی شرکت پر تشویش

یہاں یہ بات بھی ذہن نشین رہے کہ زائرین کو قرنطینہ میں رکھنے کیلئے حکومت کی جانب سے کوئی سہولت فراہم نہیں کی گئی زائرین کی رہائش اور کھانے پینے کے سارے انتظامات خود شیعہ تنظیموں ، اداروں اور اسکاؤٹس گروپ نے شہر کے مختلف امام بارگاہوں میں انجام دیئے ہیں،پاکستان تحریک انصاف کی نا انصاف حکومت نےخانوادہ شہدائے ملت تشیع کو بلیک میلرز کہہ کر، ذکر نواسہ رسولؐ روکنے، ہزاروں ایف آئی آرز کاٹ کر اور امام حسینؑ کے زائروں کو تکلیفیں اور اذیتیں پہنچاکرجو کوشش کرنی تھی کرلی انشاءاللہ شیعیان حیدرکرارؑ اس ظالم جماعت سے ان ناانصافیوں کا بدلہ 2023 کے آئندہ قومی انتخابات میں ضرور لیں گے ، ہم وہ قوم ہیں جو آج 14 سوسال گذرنے کے باوجود کل کے یزید ملعون کو نہیں بھولے اور اس کا تعقب جاری رکھے ہوئے ہیں تو آج کے یزیدی حکمرانوں کوکیسے بھول سکتے ہیں؟

5:18 شام اپریل 17, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔